اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیرالتوا ہیں اور لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا اور پاکستان میں انصاف انتا مہنگا ہے کہ میں وکلاءکی فیسیں ادا کرتے کرتے تھک گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءکو ان کی فیس ملنی چاہیے لیکن غریبوں کے لیے ریاست کو اس کا انتظام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہر وکیل اس حق کی جنگ میں ہمارا ساتھ دے تاکہ پاکستان کو ہم ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک جمہوری اور آئین کی حکمراں ریاست بنانے کے لیے وکلاءکو ساتھ دینا ہوگا اور ہم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلائی لیکن اب ہمیں عدل کی بحالی کے لیے نکلنا ہوگا۔