کیلی فورنیا (ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے تیرا افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔طوفان بمب سائیکلون نے کیلی فورنیا کا رخ کرلیا، جہاں شدید بارش سے دریا بھپر گئے۔ تاہم طوفان نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ متعدد گھروں کو نقصان اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے تیرا افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔طوفان بمب سائیکلون نے کیلی فورنیا کا رخ کرلیا، جہاں شدید بارش سے دریا بھپر گئے۔ تاہم طوفان نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ متعدد گھروں کو نقصان اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آ خر میں وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں نئے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے جب کہ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔گزشتہ ہفتے ریاست نیویارک کے وسطی شہر سِراکیوس میں لگاتار چھیاسٹھ گھنٹوں تک 20 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی، جب کہ درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس شہر میں درجہ حرارت کا 120 سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا۔ ادھر امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں نئے سمندری طوفان کے آنے کے قوی امکانات ہیں۔