اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ایک شخص نے پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کی لیکن ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ ا ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں ہر میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان اسمبلی کو گرانے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا، اب یہاں مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا تمام تر افواہوں کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے، یہ کون سے مافیا اور گاڈ فادر ہیں جنہیں کینیڈا سے بلایا جاتا ہے۔