تازہ تر ین

اپنی اوقات میں رہو , کشمیری وزیر نے بھارتی چیف کو کھری کھری سنا دیں

سری نگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے وزیرتعلیم نے متنازع بیان دینے پر بھارتی آرمی چیف کو کھری کھری سنا دیں۔ گزشتہ روز سری نگر میں صحافیوں سے فگتگو کرتے ہوئے ریاستی وزیرتعلیم الطاف بخاری نے کہا کہ جمون و کشمیر حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ سکولوں کو کیسے چلانا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کوئی ماہر تعلیم نہیں ہر شخص کو اپنی حد میں رہنا چاہئے۔ وہ لوگ جس کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں وہ تعلیمی نظام کے متعلق باتیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل بپن روات نے نئی دہلی میں جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سکولوں میں جائیں تو کلاس روم میں 2 نقشے ایک ریاست جموں و کشمیر دوسرا بھارت کے نظر آتے ہیں۔ سکولوں پر 2 جھنڈے ایک ریاست دوسرا بھارت کے لہراتے ہیں۔ ریاستی وزیرالطاف بخاری نے مزید کہا کہ شروع سے ہی ریاست میں یہاں کا اپنا اور بھارت کا 2 آئین نافذ ہیں‘ 2پرچم ہیں اور طلباءکو ریاست جموں و کشمیر سے متعلق علیحدہ پڑھایا جاتا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان کو ہم مسترد کرتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain