تازہ تر ین

حیران کن دستانے

لندن (نیٹ نیوز) یورپ کی دو بڑی کمپنیوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد دنیا کے ایسے طبی دستانے بنانے کا اعلان کیا ہے جو ہر طرح کے جراثیم سے پاک ہیں اور اس سے طبی شناخت اور دیگر میڈیکل کام سرانجام دئیے جاسکتے ہیں۔ ان دستانوں کو یونی گلووز کا نام دیا گیا ہے جسے سلور آئن ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے یہ دستانے صرف 15 منٹ میں 90 فیصد خطرناک جراثیم اور دو گھنٹے کے دوران 99.5 فیصد جراثیم کو ختم کرڈالتے ہیں۔ اسے ایک کمپنی بائیوکوٹنے تیار کیا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ ای کولائی، سالمونیلا، ایم آر ایس اے ، وی آرای، سی پی ای، سی آر ای، فنگس اور دیگر بہت سے خطرناک وائرس کے خلاف بھی یکساں طور پر موثر ہیں یہ دستانے جراثیم کو جمع ہونے سے روکتے ہیں اور انہیں بے اثر کرتے ہیں ان دستانوں کو دواں کے کارخانوں، ہسپتالوں، آپریشن تھیٹر اور دیگر مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی یہ دستانے کسی انفیکشن کو پھیلنے سے بھی روک سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دستانوں کو دھو کر کئی برس تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کمپنی نے ہر سائز کا دستانہ بنایا ہے اور اسے ای این 445 میڈیکل گریڈ کے معیار کے تحت تیار کیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain