تازہ تر ین

شہباز کی رخصتی ،زرداری کا بڑا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اب شہباز شریف کی حکومت چل نہیں سکتی انصاف ہو کررہےگا، زیادہ سے ز یادہ کارکن 17جنوری کو حکومت کےخلاف مال روڈ پر پہنچیں۔ لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا اب سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف دلوا کر رہیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ شہبازشریف کی رخصتی کا باعث بنے گا۔ پولیس گردی اور جبر پر مبنی شریفوںکا اقتدار آخری ہچکولے ، لے رہا ہے۔ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور شریفوں کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور پہنچنے کے بعد بلاول ہاﺅس میں 17جنوری کے جلسہ سے متعلق ہونیوالے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد، لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن، عثمان ملک، رانا عرفان احمد ،امجد جٹ، چوہدری عاطف اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ لاہور اور پنجاب کے جیالے بہت بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچیں۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر مزید انتظار نہیں کر سکتے شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کےلئے پیش کریں، 17جنوری کو جیالے بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں پہنچیں۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور پہنچنے پر بلاول ہاﺅس لاہور میں اجلاس کی صدارت کی جس میں جلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain