تازہ تر ین

پیر سیالوی نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

سرگودھا (این این آئی) سرگودھا گدی نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے 20جنوری کو داتا دربار حاضری کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرد یا۔زرائع کے مطابق پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے بتایا کہ 20 کو لاہور داتا دربار پر حاضری میں ختم نبوت کے عقیدے پر عمل پیرا ہو کر حکمرانوں اور ان کے آقاو¿ں کو بتادیں گے ختم نبوت کے پروانے آج بھی زندہ ہیں اور ختم نبوت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔سیال شریف اور ان کے عقیدت مندوں کے مطابق20 جنوری کو لاہور میں داتا دربار کی نگری میں بیٹھ جائیں گے اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک یہ حکمران ختم نبوت حقیقت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا مکمل ایمان نہیں لاتے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اپنے بیرونی ملکوں کے آقاو¿ں کو خوش کرنے کےلئے استعفے کی بجائے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ متفقہ طور پر یہ عہد کیا کہ وہ ختم نبوت کے معاملے پر متفق ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور انکے سیاسی آقاو¿ں نے پاکستان کو یہودی کالونی میں تبدیل کرنے کا عہد کر رکھا ہے ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سیال شریف سے اظہار یکجہتی کرنے والے مذہبی رہنماو¿ں نے کہنا ہے کہ20 جنوری کو لاہور جو کہ داتا گنج بخش کی سرزمین ہے پر اکٹھے ہوں گے اور ثابت کریں گے کہ عاشقان رسول کسی بھی قربانی سے دریغ نھیں کریں گے ان رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ آج تک ایسی تحریک حکمرانوں کے دیکھنے میں نہیں آئے گی جو ہم نے شروع کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain