تازہ تر ین

بلوچستان میں پھر دوڑ شروع

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوامیپ اور جے یوآئی کے درمیان اپوزیشن لیڈر بنانے کی دوڑ شروع ہو گئی۔ پشتونخوامیپ کی جانب سے عبدالرحیم زیارتوال اور سابقہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے مولانا عبدالواسع کوا پوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لئے بھی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوامیپ اور سابقہ اپوزیشن اتحاد کے پاس اس وقت 13,13ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ نیشنل پارٹی بھی آٹھ ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں آگئی۔ جے یو آئی کا دعویٰ ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دوسری جانب پشتونخوامیپ پرامید ہے کہ سابقہ حکومتی اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے پشتونخوا میپ کے بلوچستان اسمبلی میں ارکان کی تعداد گزشتہ روز سے قبل 14 تھی لیکن اس کے ایک رکن منظور کاکڑ منحرف ہو کر نئے حکومتی اتحاد کا حصہ بن گئے ہیں جس کے بعد اس کے ارکان کے تعداد 13 رہ گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain