لاہور (خصوصی رپورٹ) چینی کھانوں کا لازمی جز سمجھی جانے والے اجینو موتو (المعروف چائنہ نمک) پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کر دی گئی۔ اجینو موتو کے استعمال پر پابندی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹفک پینل کی سفارش پر عائد کی گئی۔ سائنٹفک پینل کے مطابق اجینو موتو یا چائنہ نمک میں موٹر سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے، جو سر درد دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ نمک حاملہ عورتین کے لئے بھی سختنقصان دہ ہے۔ سائنٹفک پینل نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل، ریسٹورنٹس، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹفک پینل کی سفارش پر چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔
