لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری سکول ایجوکیشننے بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے پاکیزہ زندگی کے موضع پر کتاب تیارکرلی ہے۔ کتاب جلد پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو کہانی کی صورت میں پڑھائی جائے گی۔ کتاب میں بچوں کو اسلامی تعلیمات اور احادیث کی روشنی میں پاکیزہ زندگی پر لیکچر دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق کتاب میں بچوں کو کہانی کے طور پر احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ فوکل پرسن محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق کتاب کے مصنف سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈکٹر اللہ بخش ملک خود ہیں۔
