فلوریڈا(نیٹ نیوز)شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے امریکی نوجوان نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے جمی ہوئی جھیل کو تراش کر پیغام لکھا اور محبوبہ کو جہاز میں بٹھا کر آسمان کی سیر کروا تے ہوئے شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ امریکی ریاست مینی سوٹا سے تعلق رکھنے والے گیون بیکر نے چار گھنٹوں کی محنت کے بعد جمی ہوئی جھیل پر شادی کا پیغام تراشا۔اس نے بعد میں اپنی محبوبہ کو جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی اور نیچے جمی ہوئی جھیل پر لکھے گئے میری میکے الفاظ دکھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔ منفرد طریقہ کار پر اولیویا ٹوفٹ پہلے تو حیران رہ گئی پھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس نے ہاں کردی۔
