تازہ تر ین

مدینہ منورہ میں زلزلہ ، نقصان بارےبڑی خبر آگئی

مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک )مسلمانوں کی مقدس جگہ مدینہ منورہ میں معمولی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اور جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت

2.5 ریکارڈ کی گئی اور مرکز مدینہ منورہ سے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر دور تھا۔سعودی عرب کے قومی زلزلہ مرکز ارضیاتی آتش فشاں اتھارٹی کے ڈائریکٹرہانی زہران نے بتایا کہ سطح زمین سے یہ زلزلہ سات کلو میٹر اندر ہوا۔ زلزلے کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں زلزلے کی کوئی خبر نہیں آئی جبکہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain