تازہ تر ین

دنیا کی سب سے بد صورت عورت

لاہور (نیٹ نیوز) واشنگٹن میں رہائش پذیر لیزی، سنڈروم نامی بیماری سے دوچار ہیں جس میں ان کا وزن نہیں بڑھ سکتا۔ بیماری کے سبب ان پر بڑھاپے کے اثرات جلدی نمودار ہونے لگے ہیں۔ لیزی کو یہ بیماری بہت چھوٹی عمر سے ہے ،انکی پیدائش کے وقت ہی ڈاکٹرز نے لیزی کے والدین کواس بیماری کے متعلق بتادیا تھا ۔ لیزی جب بھی اپنے آپ کو دیکھتیں تو انہیں خود سے نفرت محسوس ہوتی وہ ہمیشہ یہی سوچتیں کہ وہ اتنی بری کیوں ہیں کہ کوئی مجھے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا،سب اس سے ڈرتے اور اسکے آنے سے اٹھ جاتے ہیں۔ سکول کے کچھ دوستوں نے لیزی کی ویڈیونجی ویب سائٹ پر اپ لوڈکردی جس میں یہ لکھا تھا کہ دنیا کی سب سے بدصورت عورتاور اس ویڈیو پر دیکھنے والوں کا بس یہی کہناتھا کہ تمہیں مرجانا چاہیے ۔لیزی یہ دیکھ کر بہت دلبرداشتہ ہوئی اور سوچا کہ شاید سچ میں مجھے مرجانا چاہیے اور خودکشی کا سوچنے لگی ،اسی دوران لیزی کے ذہن میں ایک اورخیال آیاکہ کیوں نہ میں اس بیماری کے باوجود لوگوں کیلئے مثال بنوں اسی جذبے کیساتھ لیزی نے آن لائن اپنی کہانی لکھنا اور بتانا شروع کی اور لوگوں کویہ بتایا کہ میں دیکھنے میں بری ہو ں مگر میں اندر سے اچھی ہوں اورمیں نے اپنی اس بیماری کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنایا ہے ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain