تازہ تر ین

خیبر پختونخوامیں سانحہ زینب سے بھی بھیانک اقدام ،بچی سے زیادتی کے بعد قاتل نے لرزہ خیز کام کر ڈالا

مردان(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے ضلعی ناظم کا دعویٰ ہے کہ 2 روز قبل قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 3 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے اتوار کو لاپتہ ہونے والی ایک 3 سالہ بچی کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم گلے پر نشان تھے، جس سے اس شبہ کا اظہار کیا گیا کہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کا موقف ہے کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔تاہم ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے خود پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے، اسی لیے رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain