نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”اگنی 5“کا تجربہ کر لیا جو چین کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ،بھارتی میڈ یا نے واویلا مچا دیا۔ آج صبح بھارت نے ریاست اڑیسہ کے جزیرے سے ”اگنی 5“کا تجربہ کیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی میزائل 5ہزار کلو میٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے جو کہ چین کے شمالی علاقوں کو بھی ہدف بنا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ کیا جہاں دونوں ممالک کی ایک دفاعی ڈیل بھی ہوئی جس کے تحت بھارت اسرائیل سے بھاری مقدار میں اسلحہ خریدے گا جو کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ بھارت میں تعینات فوجی اہلکاروں کو دیا جائے گا۔