تازہ تر ین

تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،عمران خان خوشی سے نہال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے9لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی،اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کا بطور خاص شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں 1 ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain