اسلام آباد(میگزین رپورٹ) مسلم دنیا اور پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے 28برس قبل 1990میں دوران وزارت عظمیٰ ایک بچے (بختاور بھٹو) کو جنم دیاتھا ان کا یہ اعزاز آج تک کوئی خاتون وزیر اعظم برابر نہیں کر سکیں تھیں تاہم اب یہ اعزاز نیوزی لینڈ کی نوجوان خاتون وزیر اعظم جینڈا ایرڈن برابر کرنے جارہی ہیں نیوزی لینڈ کی 150سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم بننے والی جینڈا ایرڈن نے دو دن قبل اپنے انسٹاگرام پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ امید سے ہیں 37 سالہ ایرڈن نے اعلان کیا کہ رواں برس جون میں ان کا خاندان 2 افراد سے بڑھ کر 3افراد پر مشتمل ہو جائے گا اور ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے والدہ بنیں گی۔ نیوزی لینڈ کے نشریاتی ادارے” نیوز ہب ڈاٹ کو ڈاٹ این زیڈ“ نے بتایا کہ جینڈا ایرڈن نے اپنے امید سے ہونے کی خبر 13 اکتوبر2017کو دی تاہم انہوں نے اس وقت اس خبر کو راز میں رکھا واضح رہے کہ جینڈا ایرڈن نے نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیر اعظم کا عہدہ 19اکتوبر 2017کو سنبھالا تھا۔