تازہ تر ین

لارڈنذیر احمد سے متعلق بڑی خبر ،اہم انکشافات بھی سامنے آ گئے

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی کاونٹی ساوتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں واقع میں برطانوی ہاوس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں۔وقوعہ کے وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لار ڈ نذیر کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں چلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کر رہے ہیں، لہذا واردات میں غیرملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری انتہائی منظم انداز میں کی گئی اور شواہد مٹانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے گئے۔لارڈ نذیر نے شبے کا اظہار کیا کہ یہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہماری مہم کو سبوتاڑ کرنےکی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے پیغام دینے کی کوشش ہے، مگر میں گھبرانے والا نہیں۔لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورتحال رکھیں گے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain