اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلا ف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ 250بچے اور 12 بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں،وزیراعلیٰ کو ڈوب مر ناچاہیے وہ ا ن بچیوں کو بچا نہیں سکے۔انہوں نے کہاکہ شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے اگر دوسری بڑی فرانزک لیب لاہور میں ہے تو دیگر ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ میاں صاحب دیگر بچے بچیوں کے ملزم کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے؟