تازہ تر ین

قیمتی تحفہ پریانکا کی بدنامی کا باعث بن گیا ،شرمناک انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو تحفے میں ملنے والی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار پر انڈین محمکہ ٹیکس کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان قیمتی چیزوں پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔ خبر کے مطابق یہ بات صرف پریانکا چوپڑا کی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار تک محدود نہیں، بلکہ ٹیکس حکام اداکارہ کی گزشتہ 4 سال کی کمائی اور ان کے ٹیکس گوشواروں کی بھی پڑتال کر رہے ہیں، اور یہ کہ بھارتی قوانین کے مطابق ان قیمتی اشیائ پر ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔خبر کے مطابق اداکارہ نے 40 لاکھ روپے کی گھڑی سے متعلق حکام کو جواب دیا کہ انہیں وہ کمپنی کی جانب سے تحفے میں دی گئی، کمپنی نے ان کے کام سے متاثر ہوکر انہیں پیار میں یہ تحفہ دیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں سوئٹزرلینڈ کی گھڑی ساز کمپنی ’ٹگ ہویر‘ نے ’ایل وی ایم ایچ ٹگ‘ گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کے ساتھ تشہیر کا معاہدہ کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain