اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو پنجاب سے سینیٹ کا متفقہ امیدوار لانے کی کوشش شروع کر دیں،پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کوتعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی سے پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں نے پیپلزپارٹی کی تجویز کو قابل عمل قرار دیاہے، تاہم عمران خان کے بعض قریبی ساتھی مخالف ہیں۔پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے کہاہے کہ سینیٹ کے گزشتہ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد نہ ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ( ن) تمام11نشستیں لے اڑی تھی،اب دونوں جماعتیں باہمی تعاون سے سینیٹ کی ایک، ایک نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔
