تازہ تر ین

ایک اور زینب لٹ گئی ، خوفناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا

منچن آباد(تحصیل رپورٹر )موضع فدائی شاہ علاقہ گھمنڈ پور مےں غرےب شخص کی 7 سالہ معصوم بچی کےساتھ زےادتی ،پولےس نے مقدمہ درج کر کے فوری رےڈ کے بعد ملزم گرفتار کر لےا ،ملزم کو کےفر کردار تک پہنچاےا جائےگا ،اےس اےچ او کا عزم ،پولےس رپورٹ کےمطابق ایک غریب آدمی جو کہ فدائی شاہ مےں پرچون کی چھوٹی سی دکان چلا تا ہے ، اس کے گھر کے عقب مےں رفےق نامی ملزم نے اسکی بےٹی 7 سالہ م کو چارہ اٹھوانے کےلئے بلواےااور سرسوں کی فصل مےں زبردستی نےچے گرالےا اور اس کے ساتھ زنا بالجبر کر تا رہا ،شور کی آواز سن کر متاثرہ بچی کا والد ،والدہ اور دےگر افراد بھاگ کر گئے جنہےں دےکھ کر وہ موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب ہو گےا ،تھانہ گھمنڈ پور پولےس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو فوری طور پر ڈاکٹری ملاحظہ کےلئے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد لاےا گےا ،بعد ازاں ملزم رفےق کو رےڈ کر کے گرفتار کر لےا گےا پولےس نے موقع پر بھی دستےاب فرانزک شہادتےں اکھٹی کےں ،اےس اےچ او گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں نے مےڈےا کو بتاےا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی ،ملزم رفےق کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain