تازہ تر ین

عابد باکسر کی کہانی ،دل دہلا دینے والے انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹر)گےارہ سال سے اشتہاری ملزم عابد باکسر جس کے سر کی قےمت پنجاب حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی کو انٹرپول کی جانب سے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر اہم کےس 2007ءمیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں امپےرےل سےنما کی مالکہ نسم شرےف کو اغواءکے بعد قتل کرنے کا تھا جس کی مدعےہ مقتولہ کی بہو نو رےن شرےف تھی، ملزم پر ےہ بھی الزام تھا کہ اس نے بےگم نسےم شرےف کی مبینہ طور پر 8ارب روپے کی جائیداد کی خاطر ےہ وردات کی ہے۔ ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کے اےس اےچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ میںعمر ورک تھے اور اس مقدمہ میں عابد باکسر کے علاوہ اس کا کزن علی باکسر اور ندےم عباس بھی ملزم تھا۔ ذرائع کا مزےدکہنا ہے کہ مذکورہ مقدمے میں دونوں ملزم علی اور ندےم عباس پانچ سال سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سزائے موت کے قید بھی کاٹ چکے ہیں لےکن ہائیکورٹ میں دونوں ملزمان کو 3سال قبل بری کر دےا تھا جبکہ عابد باکسر اس وقت مفرور تھا۔ مقدمہ میں بریت کے بعد عملاً نسیم شر یف قتل کیس ختم ہو گیا تھا لیکن عابد باکسر کے دو روز قبل دبئی میں گرفتاری کے بعد اس کےس میں اکیلے ملزم کی حد تک اسے ازسر نو سماعت دوبارہ ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین قانون کا کہنا ہے کے اب عابد باکسر بھی اس مقدمے میں بری ہو چکا ہے۔ دوسری جانب مقدمہ کی مدعیہ نورین شریف ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کا حق رکھتی ہے۔ ذرائع کا مزےد کہنا ہے کہ اشتہاری عابد باکسر کو گزشتہ سال ملت پا رک کے علاقہ میں کیبل آپریٹر کے قتل کے الزام میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیاہے۔ ملزم کے دو ساتھی افضال پنو اور شہباز سائیں بیرون ملک فرار ہوگئے۔ دوسری طرف پولیس حکام عابد باکسر کی گرفتاری سے متعلق بات کرنے سے گریز کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر اشتہاری ہونے کے بعد عارضی طور پر یورپ سمیت مختلف ممالک میں قیام پذیر رہا۔ تاہم اس نے مستقل سکونت دبئی میں اپنے دیرینہ ساتھی ملک احسان کے ساتھ ہی رکھی۔ گرفتاری کے بعد عابد باکسر کو قانونی کارروائی کے لئے جلد وطن لایا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain