کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام بہادرآباد مرکز جانے کا اعلان کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔پی آئی بی کالونی میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا آج شام 5 بجے اپنی رہائش گاہ پر پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد بہادرآباد میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی مرکز جاو¿ں گا جہاں آج شام 7 بجے بحیثیت آئینی سربراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز میں سربراہ کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلےکریں گے تاہم مذاکرات کا تاثر دینا غلط ہے، ایسی صورتحال میں مخالفین پراپیگنڈہ کرتے ہیں جب کہ اختلاف رائے کا سب کو حق ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز فاروق ستار کو منانے کے لیے فیصل سبزواری کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے وفد نے فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی کوشش کی لیکن وہ نہ مل سکے جس کے بعد فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فوری نوعیت کے فیصلے درکار ہیں، پوری رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے گھر گئی تھی اور ان کا ایک گھنٹہ 10 منٹ تک انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔رابطہ کمیٹی وفد کے پی آئی بی سے واپس جانے کے بعد فاروق ستار گھر سے باہر آئے اور ملاقات نہ ہونے کی وجہ نیند اور تھکن بتاتے ہوئے کہا کہ گہری نیند سورہا تھا جس کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔