تازہ تر ین

سینٹ الیکشن ۔۔۔ رابطہ کمیٹی کی نیندیں حرام ہوگئیں ۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ سُنادیا

کراچی(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور انہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی کے پاس ہے لہذا الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ امید واروں کو رد کرتے ہو ئے رابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ ناموں کو منظور کرے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کے خط پر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ لہذا انہی کے دستخط کے حامل امید واروں کے ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ 20 سے 25 سال سے ایم کیو ایم کی تاریخ یہی ہے کہ ٹکٹ فاروق ستار ہی جاری کیا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ تین دنوں سے منقسم ہے‘ رابطہ کمیٹی اور سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینٹ الیکشن میں علیحدہ علیحدہ نام جمع کرائے ہیں۔اس معاملے میں دونوں جانب سے پی آئی بی اور بہادر آباد مراکز کے درمیان‘ مذاکرات‘ پریس کانفرنسز اور الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی کا موقف ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی تجاویز کے برخلاف ٹکٹ جاری کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کا موقف ہے کہ کنوینر کی غیر موجودگی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کوئی قانونی اور آئینی اہمیت نہیں ہے ‘ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف سربراہ کو حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain