تازہ تر ین

فیصل آباد ،راولپنڈی میں بو کاٹا ،قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی

فیصل آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور (سٹی بیورو مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا تین سو سے زائد افراد گرفتار کرنے کا دعوہ، بڑی تعداد میں گرفتاریوں کے باوجود پتنگ بازی عروج پر رہی، پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے نوسالہ لڑکا جاں بحق، دن بھر طوفان بد تمیزی بھرپا رہا جبکہ ہوائی فائرنگ ،چھت سے گرنے اور ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی تفصیل کے مطابقشہر کے مختلف علاقوں فیکٹری ایریا، سمن آباد، غلام محمد آباد، چوہڑ ماجرہ، لیاقت ٹاﺅن، شہباز ٹاﺅن،کھوہ والا چوک، ڈگلس پورہ، اے بی سی روڈ، گوبند پورہ، نیو ناظم آباد، ناظم آباد، گورونانک پورہ، گاﺅ شالہ، نثار کالونی ،بٹالہ کالونی، پیپلزکالونی نمبر 2، خیابان کالونی، کینال روڈ، نورپور، تھانہ ملت ٹاﺅن، تھانہ منصورہ آباد کے مختلف علاقوں سمیت دن بھر پتنگ بازی عروج پر رہی جبکہ پولیس کی جانب سے متعددکارروائیوں کے دوران تین سو سے زائد افراد کو گرفتارکرنے کا دعوہ کیا گیا ،ڈگلس پورہ میں پتنگ بازی کے دوران کیمکل ڈور برقی تاروں سے لگنے کے سبب غلام فرید کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،فیکٹری ایریا میں ڈور پھرنے سے بشارت، سرگودھار روڈ، کے علاقے میں عمران چہرے وگلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ،مدینہ ٹاﺅن میں پتنگ بازی کرتے چھت سے گر کر حسن زخمی ہوگیا جبکہ فیکٹری ایریا میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر یونین کونسل کے چیئرمین کا بیٹا حارث بھی زخمی ہوا،پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی نے ڈور پھرنے کے باعث نوجوان کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدرد ی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلی نے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راولپنڈی میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس پی راول بہرام خان، ڈی ایس پی سٹی فرحان اسلم اور ایس ایچ او سٹی خالد ستی کو معطل کو کر دیا ہے اورتینوں پولیس افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پرعملدرآمد نہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیر اعلی نے سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain