تازہ تر ین

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس صرف (ن) لیگ کا مسئلہ نہیں، یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اگر اس معاملے پر پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس نہ بلایا گیا تو رپورٹ پبلک کروں گا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘اگر معاملات پارٹی کے اندر حل ہوئے تو ٹھیک ورنہ ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاو¿ں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نامی شخصیت 90کی دہائی میں پارٹی میں آئی، اب وہ کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ مجھے پارٹی سے نکلوا دیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain