تازہ تر ین

فاروق ستار فارغ ،رابطہ کمیٹی فارغ،آگے کیا ہو گا چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (وقائع نگار‘ مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے بغاوت کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی جبکہ انہیں بطور کنونیر عہدے سے بھی ہٹا دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اپنے کئے کے خود ذمہ دار ہیں اور تمام غلطیوں کی ذمہ داریاں بھی فاروق ستار پر عائد ہوتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر پارٹی کے آئین میں ترمیم کی اور بطور کنونیر انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعما ل بھی کیا۔ ان وجوہات کی بنا پر رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بطو کنونیر فارغ کردیا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے بڑا فیصلہ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا۔ بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے منحرف اراکین کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستار کوکنوینر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیںایم کیو ایم پاکستان کی سیاست میںاچانک ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا۔ سینیٹ ٹکٹ کے اختیار پر رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط کام کرگیا۔ فاروق ستار ہاتھ ملتے رہ گئے۔الیکشن کمشنر نے واضح کردیا کہ صرف خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے ٹکٹ قابل قبول ہوں گے ،کیوں کہ رابطہ کمیٹی نے یہ اختیار خالد مقبول کو دیدیا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے الیکشن کمشنر کوایم کیوایم کا آئین پڑھ کرسنایا جس کے تحت آئین میں واضح ہے کہ رابطہ کمیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار ہے اور رابطہ کمیٹی نے یہ اختیار خالد مقبول صدیقی کو دیا ہے۔ جس کے بعد الیکشن کمشنر نے اپنا فیصلہ سنایا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نسرین جلیل اور فروغ نسیم کے کاغذات کی منظوری بھی دیدی گئی۔معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمشنر سے قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما کنور نوید جمیل نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ،نسرین جلیل اور دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو اب ایم کیو ایم کے کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان پر بہت سارے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اب بھی فاروق ستار سے محبت کرتے ہیں اور اگر وہ اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں دوبارہ پارٹی کا کنوینر لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کامران ٹسوری فاروق ستار کے دوست ہیں مگر فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا پارٹی ٹکٹ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے جاری ہوئے۔ اتوار کو ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے بعد رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے، کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات گئے نامعلوم مقام پر ہونے والی رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا، جب کہ پارٹی کے دونوں گروپوں کے تمام سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی ہے اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ دینے میں 5 روز کی تاخیر کی وجہ طریقہ کار کا مسئلہ تھا، ابھی تک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم حتمی امیدواروں کے نام مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب کامران ٹیسوری نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔ دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر بھی ایک ہنگامی اجلاس فاروق ستار کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد فاروق ستار نے جوابی پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ آج صرف انہیں نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو نکالا گیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ بالآخر میرے نادان ساتھیوں نے ثابت کر دیا کہ مسئلہ ایک فرد کا نہیں، ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں، مسئلہ ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی اور ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ سازش بے نقاب ہوگئی،بلی تھیلے سے باہرآگئی، آج ایم کیوایم حقیقی ٹو کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے، آج ایم کیوایم کی سربراہی سے مجھے نہیں جفاکش کارکنوں کونکالا گیا، مسئلہ ایک فرد کا نہیں،تمام نشستوں پر اپنے من پسند لوگوں کونامزد کرنے کاتھا۔فاروق ستار نے ازراہ مذاق کہا کہ ”پھر بھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا؟“انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد کے ایم سی گراو¿نڈ میں کارکنوں کے اجلاس میں کرارا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ وہ کچھ ہوا جو حضرت یوسف کے ساتھ ان کے بھائیوں نے کیا تھا اور آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت یوسف کے بھائیوںکے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے پر مشاورت کی گئی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فاروق ستار کے گروپ میں شامل علی رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ مشکل کی گھڑی ہے، مشاورت جاری ہے، فاروق بھائی جلد کچھ فیصلے کرینگے“۔ پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے پی ایس پی کے 6امیدواران نے سینیٹ انتخابات میں چھ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیئے گئے ہیں ۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ رضا ہارون نے پی ایس پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہونے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے لیے آج سے باضابطہ ملاقاتوں اورسیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پی ایس پی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور ہم منتشرپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سے درخواست کریں گے وہ پی ایس پی کو ووٹ دیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر اور ماہرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے، ٹکٹ واپس لینے کا اختیاررابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے عوامی حمایت کے ساتھ رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کو 1986 والی ایم کیو ایم بنانا چاہتے ہیں جبکہ 17 فروری کو پارٹی انتخابات بھی کرائے جائی?ں گے۔کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے سوال کیا کہ متحدہ پاکستان کا پارٹی سربراہ کون ہے ؟جس پر کارکنوں نے فاروق ستار کے نعرے لگائے۔پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا کارکنوں کی حمایت سے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردوں ؟اس پر لوگوں نے شدید نعرے لگائے جس کے بعد فاروق ستار نے اعلان کیا کہ کارکنوں کی حمایت سے سینئر ڈپٹی کنوینر اور ارکان کو آرٹیکل 6جے کے تحت فارغ کرتا ہوں۔انہوں نے نئے پارٹی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وڈیروں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے ،ان میں ہمت ہے تو نئی پارٹی بنا کر دکھائیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی اب لوگ ایم کیو ایم کو متحدہ ہوتا دیکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بوسیدہ نظام کبھی سمجھ نہیں پایا پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی ہے، کارکنوں کی تعداد یہ پیغام دے گی کہ ایم کیو ایم قائم ہے میں نے دوبار ایسی تبدیلی کو پہلے بھی روکا تھا لیکن آج کی تبدیلی بہت نا گزیر تھی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain