لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراءمیں ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سینٹ الیکشن اور شریف فیملی کیخلاف عدالتوں میں زیر سماعت نیب کیسز پر مشاورت کی گئی دونوں رہنماﺅں کے درمیان تقریبا دو گھنٹہ سے زائد ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بریفنگ دی ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات پر اپنی پارٹی کو سمجھانے کے ریمارکس پر بھی میاں نواز شریف سے مشاورت کی اور انہوں نے عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر پر اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کو محتاط رویہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ملاقات میں سابق وزیرعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں چوہدری نثار کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہے جس میں سینٹ الیکشن سمیت آئندہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔