کراچی (کرائم رپورٹر) نقیب اللہ محسودقتل کیس کے مفرورملزم راﺅانوارکاگن مین کوئٹہ سے گرفتار،گرفتارافرادکیتعداد12تک پہنچ گئی،تاہم راﺅانوارہاتھ نہ آسکا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیرومقتول نسیم اللہ عرف نقیب اللہ محسودقتل کیس کے ملزم راﺅانوارکی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پشین جانیوالی تفتیشی ٹیم نے راﺅانوارکے گن مین علی رضاکوگرفتارکرلیا،ملزم علی رضاکوکوئٹہ پولیس اورانٹیلی جنس اداروں کی مددسے گرفتارکیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ راﺅانوارکی ٹیم کے افسران واہلکاروں کے زیراستعمال موبائل فون سیمیوں کاریکارڈحاصل کرنے کے بعدموبائل کال ٹریس کی گئی ،جس پر ملزم علی رضاکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،مگرراﺅانوارکے زیراستعمال موبائل سیم راﺅانوارکے اپنے نام ہی نہیں بلکہ راﺅانوارکے خاص اہلکارمحمدخان اورسابق ایس ایچ اوشاہ لطیف ملزم امان اللہ مروت کے بھائی کے نام پربتائی جاتی ہے ،ملزم علی رضاپولیس اہلکارکانسٹیبل اورملزم کی گرفتاری نقیب اللہ محسودقتل کیس سمیت راﺅانوارکے ہاتھوں ہونیوالے درجنوں مقابلوں مےں بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
