لاہور(ویب ڈیسک) معروف سکالر زاہد حامد نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی کسی بھی طورپر ریاستی سطح پر تدفین نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی سیاسی حکومت کی طرف سے قومی پرچم سرنگوں ہونا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں زاہد حامد کاکہناتھاکہ ” ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو خبردارکررہے ہیں“۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں زاہد حامد نے کہاہے کہ پاک فوج نے عاصمہ جہانگیر کی موت پر کچھ نہیں کہا۔۔۔اگرچہ افسران خوش ہیںلیکن نہ ہی اس کی ریاستی سطح پر تدفین ہونی چاہیے ،وہ ہمارے سبزپرچم کی توہین کرنے کیلئے زندہ تھیںاور ہماری مسلح افواج کی ہمیشہ تضحیک کی۔ ایک اور ٹوئیٹ میں زاہد حامد نے لکھاکہ ”مجھے بتائیں ، آپ کے جذبات کیا ہوں گے اگرآپ سنیں کہ الطاف حسین مرگیا؟خوشی ، سکون ، اطمینان کہ ایک غدار اور بہت سے قتل کا ذمہ دارجہنم میں چلاگیا،ایسا ہی عاصمہ جہانگیر کیلئے۔وہ الطاف کا نسوانی ورڑن تھی،کیاہمیں شبہ ہے کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین سے کیاسلوک کریں گے؟ نہیں“۔یادرہے کہ حکومت سندھ نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے عاصمہ جہانگیر کے انتقال کو قومی نقصان قراردیتے ہوئے اپیل کی تھی کہ سرکاری سطح پر تدفین کا اہتمام کیاجائے اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھاجائے۔
