اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو، اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔ میں اسلامی ریاست پر یقین رکھتا ہو ں جبکہ جمہوریت میں بجٹ ہوتا ہے ،صوابدیدی فنڈ نہیں ہوتا، عمرا ن خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں اور ہمارے صوبے کی پولیس مثالی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسفندیارولی دبئی اورملایشیاجاتے تھے پشاورنہیں آتے تھے لیکن آج اسفندیارولی اورنوازشریف بھی پشاورمیں تقریرکرتے ہیں، ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ہیں اور ہم اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو، اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔
