اسلا م آ با د (ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلا عا ت کے مطا بق آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاندنے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ڈالر اضافے سے 1321 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا اور فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 55 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے47 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔
