حافظ آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے حافظ آباد میں سادہ لوح غریب خواتین کو وزیر اعظم فنڈز کا جھانسہ دیکر انکی رےڑھ کی ہڈی سے بلڈ اور بون مےرو نکالنے والے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی صالحہ سعید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے جس ہدایت کی گئی ہے تین روز کے اندر حقائق سامنے لائے جائیں ،۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں اسسٹنٹ کمشنت امتیاز شاہد گوندل، میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایس پی صدر حافظ آباد اور پنجاب گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ شامل ہے۔
