تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو صاف جواب

لاہور (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے اینٹ الیکشن کے حوالے سے وزارت داخلہ پر واضح کیا ہے کہ اگر حالیہ سینٹ الیکشن میں دوہری شہریت کے حامل امیدوار بطور سینیٹر منتخب ہوگئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی محمد خضر عزیز کی جانب سے وزارت داخلہ کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سینٹ کے حالیہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن نے سینٹ کے امیدواروں کی دوہری شہریت کے حوالے سے کئی بار خطوظ لکھے ہیں مگر وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا جواب نہیں دیا گیا خط میں لکھا گیا کہ اگر سینٹ کے حالیہ الیکشن میں دوہری شہریت کے حامل امیدوار منتخب ہوگئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain