اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، پشاور (نمائندگان خبریں) آزاد کشمیر ¾ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوںمیں برف باری اور ملک مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ پیر کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ¾ پنجاب میں بارش کے باعث ان کی مرجھاتی ہوئی فصلیں ایک بار پھر لہلہانے لگیں جبکہ برفباری کے بعد سیاحوں نے پہاڑوں پر کا رخ کرلیا ہے تاہم ملکہ کوہسار مری میں دوران برف باری ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سیاح غلط اور ڈبل پارکنگ نہ کریں اور سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ¾لاہور ¾گوجرانوالہ ¾میانوالی ¾بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد، مانسہرہ ، چارسدہ، بنوں، سوات اور دیربالا میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاورمیں بھی 2 ماہ بعد رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ¾ بارش سے شہر میں جل تھل ہوگیا اور سردی بھی بڑھ گئی، بارش کے باعث پشاور کی سڑکیں کیچڑ سے بھر گئیں تاہم فضاو¿ں میں معلق گرد صاف ہوگئی اور طویل خشکی کا خاتمہ ہوگیا۔ شمالی وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ایجنسی کے پہاڑی علاقے شوال، بیرمل، لواڑ منڈی اور رزمک میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، سوات کے علاقے مینگورہ، کالام ، ماہو ڈھنڈ، مالم جبہ، دیر لوئر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ادھر حافظ آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ننکانہ صاحب ،نارنگ منڈی اور گردونواح میں گرج چمک، تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔میانوالی کے اکثرمقامات پربوندابادی سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ¾ کامونکے اور گردونواح میں رات بھر سے وقفہ وقفہ سے جاری گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کندیاں چشمہ پپلاں اور گردونواح میں مسلسل 8 گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث گندم اور چنے کی مرجھاتی فصلوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ¾ کسانوں نے بارش کو ابر رحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارش کے باعث ان کی مرجھاتی ہوئی فصلیں ایک بار پھر لہلہانے لگیں۔ بارش کے باعث دو ماہ سے زائد عرصہ تک رہنے والی خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، کسانوں کا کہناہے کہ گندم کی فصل کیلئے بارشوں کی سخت ضرورت تھی، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بارانی علاقوں میں گندم کی فصل بری طرح متاثرہورہی تھی، بار ان رحمت برسنے پر لوگوں نے اللہ تعالی کا شکر اداکیا۔ شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے لیسکو کے تین سو فیڈر ٹرپ کر گئے، مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا، لیسکو ریجن میں مجموعی طور پر تین سو فیڈرز ڈیڈ شارٹ ہوئے جس میں سے دو سو فیڈرز سے بجلی بحال کی گئی تاہم سو فیڈرز سے گھنٹوں بجلی بند رہی، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے باٹا پور، ایمپریس روڈ، ایبٹ روڈ، جوہر ٹاون، ٹاون شپ، گرین ٹاون، گڑھی شاہو، بادامی باغ، شادمان،اچھرہ، سبزہ زار، ہنجروال، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ علاوہ ازیں لاہور شہر اور گرد ونواح پر بادل چھا ئے، وقفے وقفے سے بارش ٹھنڈی ہواو¿ں سے موسم سرد ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بادلوں نے شہرکواپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے سرد ی کی شدت بڑھ گئی، وقفے وقفے سے کہیں تیزتوکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔آج بھی مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے،کم سے کم درجہ حرارت نواورزیادہ سے زیادہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے۔صبح کے وقت ہوا کی رفتار اکیس کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔