کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک دھڑے کا جنرل ورکرز اجلاس آج کے ڈی اے گراو¿نڈ میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کے لئے کے ڈی اے گراو¿نڈ میں کرسیاں لگا دی گئیں جب کہ اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور تنظیمی بحران کے حوالے سے کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے جبراً فارغ کیے گئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی 18 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔ فاروق ستار نے پی ا?ئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ سے متصل گھر کو الیکشن دفتر قائم کیا ہے جب کہ الیکشن کے ایم سی گراو¿نڈ پی آئی بی میں ہوگا۔
