تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی باری بھی آ گئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کی سربراہی جسٹس یحیٰی آفریدی کریں گے جب کہ جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر بھی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں۔سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت وفاقی شریعت عدالت کی عمارت میں ہوگی۔خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے سیکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور دیگر سیاسی شخصیات پرویز مشرف کے ٹرائل کا مطالبہ کرتی رہی ہیں جس کے بعد اب سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی باری بھی آ گئی ہے ۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 27 جولائی 2017 کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیا جبکہ اس کے بعد نوازشریف ایک مرتبہ پھر نااہل ہوئے اور وہ پارٹی کی صدارت کرنے سے بھی محروم ہو گئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain