یورپی یونین کے ترقیاتی امور پر شکر گزارمگراپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دینگے۔۔۔وزیر دفا ع کا دبنگ بیان

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔یورپی یونین کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے عالمی امن و استحکام کے لیے جنرل میخائل کوستاراکوس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا میں ترقیاتی ا±مور پر شکر گزار ہیں۔

سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ زیادتی اور قتل کرنے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

ملک ایک ، لٹیرے بہت ،فیس نہیں کیس دیکھیں گے۔۔۔ چیئر مین نیب کا دبنگ خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے فیس(face)نہیں کیس(case) کو دیکھیں گے ملک میں بد عنوانی ایک کینسر کی طرح سرایت کر رہی ہے۔ملک ایک ہے مگر لٹیرے بہت ہیں جنہوں نے جی بھر کے ملک کو لوٹا۔ملک اس وقت (84) ارب ڈالر ز کا مقروض ہے۔(84) ارب ڈالرز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے کہیں نظر نہیں آتے مگر جواب ملتا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے۔نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی نیب کسی سے امتیازی سلوک پر یقین رکھتا ہے۔احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر زیرو ٹالرنس اور خود احتسابی ہماری اولین ترجیح ہے۔ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل بنادیا(9) ارب روپے کے فراڈمیں سے ((4 ارب روپے متاثرین کو واپس کیے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ (1.9) ارب روپے میں سے (1.2) بلین روپے کی رقم متاثرین کو واپس لوٹا دی ہے جبکہ نیب نے ایلیٹ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم لاہور کے متاثرین کے (10 ) کروڑ بمعہ منافع/ سودکے (36) کروڑ روپے آج متاثرین کو واپس کردیے ہیں۔ہم نے 4ماہ قبل جو قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہوگی اس پر عمل درآمد جاری ہے اور اب کسی کو مستقبل میں ڈبل شاہ نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ڈبل شاہ کیس اور ایلیٹ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم کے متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب لاہور جناب جسٹس جاوید اقبال چیر مین نیب کی قیادت میں عوام کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں لوٹی گئی رقم واپس متاثرین کو دلانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ہم نے اب تک (18) ارب روپے تقریباً 3لاکھ متاثرین کو واپس کئے ہیں اور جو پالیسی موجودہ چیرمین نیب نے دی ہے اس پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور ہم احتساب سب کیلئے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

”ہم سب ایک ہیں“ فاروق ستار کا مخالفین کو کرارا جواب

لاہور (ویب ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی ایک رہے گی۔سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین شادیانے بجا رہے تھے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے ایک ہی پنڈال میں فارم بھرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 17 امیدواروں نے سینیٹ الیکشن کے لیے فارم بھرے لیکن ہمارے امیداروں کی تعداد 15 بنتی ہے کیونکہ دو امیدواروں نے دو دو فارم جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے خواجہ سہیل منصور اور قمر منصور کے نام بھی زیر غور تھے لیکن قمر منصور نے اپنی علالت کی وجہ سے معذرت کی جب کہ خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے سوال میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن معاملات میڈیا پر آنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ناقابل حل مسئلہ ہے، بڑے سے بڑا مسئلہ اور اختلاف بھی باہمی اتفاق رائے سے حل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر ہم نے علیحدہ علیحدہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن ہم نے آپس میں طے کر کے فارم جمع کرائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور ہم نے نہ کل کسی سے ڈکٹیشن لی، نہ آج لے رہے ہیں اور نہ مستقبل میں ڈکٹیشن لیں گے۔

متحدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،فیصل سبزواری نے بڑ ا راز فاش کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان میں کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر تنازع برقرار ہے اور رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جب کہ پارٹی کے سربراہ فاروق ستار نے تاحال کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔بہادر آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایم کیوایم میں سینیٹ کی سیٹ اور عہدے کی بھوک پروان چڑھ رہی ہے، اقتدار اور سیٹوں کی بھوک ایم کیوایم کا کلچر نہیں، سب کچھ ایک شخص کو سینیٹ میں بھیجنے کے لئے کیا گیا، جس کا کوئی میرٹ نہیں، ہمیں مسئلہ سینیٹ کے لئے سیٹوں کی بندر بانٹ پر تقسیم سے ہے جب کہ ایم کیوایم پاکستان کی تقسیم سے فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، ہم تقسیم، حوس اور نوٹوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، ایم کیوایم کی تقسیم کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ایم کیوایم میں نقب زنی اور ڈاکا ناکام بنا دیں گے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں سینیٹ کی سیٹوں کے لئے بولی لگتی ہے سینیٹ کی سیٹ کے لئے لوگ 25 25 کروڑ دیکر بیٹھتے ہیں لیکن ایم کیوایم نے کبھی اپنی بولی نہیں لگائی کیوں کہ ایم کیوایم بکاو¿ مال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا چلایا گیا ہے کہ دو گروپوں کی لڑائی ہے، ایم کیوایم پاکستان ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، بہادر آباد میں موجود گروپ نہیں پوری جماعت ہے، یہ ایم کیوایم پاکستان ہے (ن) لیگ کا کوئی دھڑا نہیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے سینیٹ کے امیدواروں کے لئے فروغ نسیم، نسرین جلیل، امین الحق، شبیر قائم خانی، کشور زہرہ، عامر چشتی، سنجے پروانی اور عبد القادر خان کے نام فائنل کیے ہیں، یہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے گھر اجلاس میں تمیز سے ہاتھ جوڑ کر بات کی، فاروق ستار سے کئی بار درخواست کی مگر وہ نہیں آئے، خواہش تھی کہ وہ ناموں کا اعلان کریں لیکن اب وقت کم رہ گیا ہے۔

سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ زیادتی اور قتل کرنے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔