آف شور کمپنیوں کا کھاتہ کھل گیا ، دستاویزات میں تضاد کیوں تھا ؟

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی اور سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پرآج طلب کر لیا جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان مکمل ثبوت فراہم نہ کر سکے تو انکو گر فتار کرکے تحقیقات کے معاملات کو آگے بڑ ھایا جائےگا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ انکی آج (سوموار ) پیشی کے بعد کیا جائےگا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور عبد العلیم خان کو آج طلب کر کے ہیگزم آف شورکمپنی سے متعلق معلومات دستاویزات مانگے گی اس سے قبل عبدالعلیم خان کو 23جنوری کو طلب کیاجا چکا ہے جہاں علیم خان نے اپنی آف شور کمپنیوں سے متعلق دستا ویزات جمع کرائے تھے تاہم ان دستا ویزات میں تضادات سامنے آنے کے بعد نیب نے مطمئن نہ ہوتے ہوئے عبد العلیم خان کو دوبارہ طلب کیا ہے اور اگر وہ آج بھی مکمل معلومات فراہم نہ کر سکے توانکی گر فتاری کا بھی امکان ہے ۔

کیا آشیانہ سکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق پر ذہنی اور جسمانی تشدد ہوا ؟ میڈیکل رپورٹ میں حقائق سامنے آ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ میں ان پر تشدد کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نشاندہی پر گزشتہ روز بسم اللہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کو گرفتار کیا تھا۔آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں گرفتار شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے اور اس دوران ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر نیب کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور نیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی درخواست کی۔جیونیوز کے مطابق شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پیشی کے وقت شاہد شفیق کی حالت بالکل درست تھی، وہ ذہنی اور جسمانی طور پربالکل تندرست ہیں البتہ انہیں صرف معمولی ڈپریشن تھا۔

دل کا دورہ نہیں قتل ۔۔۔چونکا دینے والی خبر ، فلم انڈسٹری میں بھونچال

لاہور، دبئی، نئی دہلی، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی چاندنی اور عوام کے خوابوں کی شہزادی شری اماینگر ایاپن المعروف سری دیوی کی اچانک موت پاکستان و بھارت میں لاکھوں مداحوں کو اداس کر گئی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنےفن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فلم ” مام“ میں اداکاری کے دوران سری دیوی کی جانب سے ملنے والی عزت اور پیار کولفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل امیتابھ کے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا۔ سری دیوی کے انتقال پر شعیب اختر، مودی، ہیما مالنی، مادھوری، دھرمیندر ، کمل حسن، رشی کپور و دیگر نے بھی اظہار افسوس کیا۔ بھارتی اداکارہ نے4دہائیوں تک ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم فلموںمیں راج کیا،چاندنی، لمحے ،مسٹر انڈیا اور خدا گواہ مشہور فلمیں رہیں، ایوارڈز بھی ملے۔ علاوہ ازیں سری دیوی کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پاکستان پہنچی تو ان کے مداحوں میں غم اور افسوس کی کیفیت طاری ہو گئی۔ رات 2بجے لوگوں نے ایک دوسرے کو جگا کر سری دیوی کی موت کی خبر سنائی جبکہ سوشل میڈیا سری دیوی کی موت کی خبروں سے بھر گیا اور سری دیوی کا فلم ”مام“ کی ریلیز پرجاری کیا گیا وڈیو پیغام بے حد وائرل ہو گیا۔ ادھر دبئی پولیس نے سری دیوی کی اچانک موت کے بعد مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 54سالہ بھارتی اداکارہ اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی کے ہمراہ کسی عزیز کی شادی کی تقریب کے لئے دبئی میں موجود تھیں جہاں اچانک سینے میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں،انتقال کی خبر سن کر ممبئی میں ان کے گھر پرستاروں کا تانتا بندھ گیا جبکہ مختلف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔موت کی خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر سری دیوی کا ایک پیغام بھی وائرل ہوا جس میں سری دیوی نے اپنے پیغام میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو سلام کیا اور پاکستانی اداکارہ سجل علی کو اپنا بچہ کہہ کر پکار ااور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے تر ہو گئیںاور ان کی آواز بھر آئی اور انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو مس کر رہی ہیں اور ان کی فلم کے پریمئیر کے موقع پر غیر موجودگی ان سے برداشت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کو لاجواب قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد آپس میں ملیں گے لیکن ان کی موت نے ان کی اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیا۔ادھروزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے بیان میں کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔ان کے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔ اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر خلوص شخصیت تھیں اور ان کی شفقت کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم مام میں اداکاری کے دوران سری دیوی کی جانب سے بے پناہ عزت اور پیار ملا جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ علا وہ ازیںلیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل کئے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا۔سری دیوی کی موت سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ۔ سری دیوی کی موت کی خبر سن کر بھارتی وزیر اعظم، صدر اور بالی وڈ کی ممتاز شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے، مودی نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ سری دیوی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس ہوا، اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کئے ۔ وزیر اعظم نے سری دیوی کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں شریک ہیں۔بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی سری دیوی کی موت پرسوشل میڈیا پیغام میں لکھاکہ فلم سٹار سری دیوی کی موت نے مجھے حیرت میں ڈال دیاجس کا افسو س ہے،وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں کو توڑ کر چلی گئیں،کئی فلمیں جیسے موہم پیرائی، لمحے اور انگلش ونگلش بالی وڈ کے اداکاروں کیلئے مثالی ثابت ہونگی ،ان کے ساتھ آخری ملاقات کے کئی خوشنمالمحے یاد ہیں، وہ کافی عرصے تک چاہنے والوں کو یاد رہیں گی۔بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات اسمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ میں نےایک دوست اور فلم انڈسٹری نے ایک لیجنڈ کو کھودیا،میں ان کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہوں۔ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ سری دیوی کی موت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا،یہ فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے۔اداکار دھرمیندر نے کہا کہ سری دیوی کی موت پر ان کے بارے میں کچھ کہنے کی ہمت نہیں ۔فلم انگلش ونگلش میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کرنیوالے اداکار عادل حسین نے کہا کہ مجھے ان کی موت پر یقین ہی نہیں آرہا، ان کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔بالی وڈ اداکار کمل ہاسن نے کہا کہ سری دیوی کوبچپن سے عمر کے پانچویں عشرے تک مثالی خاتون کی شکل میں دیکھا، ان کی موت سے بالی وڈ سمیت دنیا بھرمیں ان کے چاہنے والے غمگین ہو گئے۔ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سری دیوی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کی صبح اس دردناک خبرسے ہوئی جس سے وہ بہت افسردہ ہیں، اداکار نے بونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس دکھ کے اظہار کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں، اداکارہ نے ہر اس مداح سے تعزیت کی جو سری دیوی کو چاہتا تھا۔اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ سری دیوی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا، وہ اس خبر سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں جبکہ مسلسل رو رہی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا ان کی صبح اس خوفناک خبرسے ہوئی، میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دنیا نے ایک قابل انسان کو کھودیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سری دیوی واقعی ایک لیجنڈ تھیں جو بہت جلدی سے چلی گئیں۔کترینہ کیف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی وہ بہت بڑی مداح تھیں جو بہت زیادہ ہم درد بھی تھیں، میری تمام ہمدردی اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔ اداکاررتیش دیشمک کا کہنا تھا کہ انتقال کی خبر ان کے لیے خوفناک ہے، اس خبر کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔کاجول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری دیوی ان کے ذہن میں ہنستی اور باتیں کرتی گھوم رہی ہیں، وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پورا ادارہ تھیں، جن کے گزر جانے کا یقین نہیں اوریہ انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے۔اداکارجاوید جافری کا کہنا ہے کہ وہ بہت حیران اور صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ بہترین ٹیلنٹ اور ان کی پسندیدہ پرفارمر انتقال کر گئیں۔کامیڈئین اداکار جونی لیور کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی غمگین اور صدمے میں ہوں، میری دعائیں ان کے خاندان کے لیے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ انتقال کی خبر سے بہت صدمے میں ہیں۔ اداکارہ نے اہل خانہ، دوست احباب اور ان کے تمام مداحوں سے تعزیت کی۔اداکارانوپم کھیر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ کوئی ڈراونا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ خبر بہت درد ناک ہے۔ ایک قابل، خوبصورت اور بھارتی سنیما کی کوئین اوربہترین دوست نہیں اب رہیں۔ اداکارہ کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا جو بہترین لمحات اور یادیں ہیں۔لیجنڈ اداکاررجنی کانت کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں، انہوں نے ایک دوست کھودیا ہے جبکہ سری دیوی کی موت انڈسٹری کا بھی بڑا نقصان ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ اداکارہ کی موت کا کرب وہ محسوس کررہے ہیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ریتھک روشن نےبھی اظہارافسوس کرتے ہوئے لکھاکہ وہ سری دیوی سے بہت متاثر تھےاور انکی اداکاری کا پہلا شوٹ سری دیوی کے ساتھ ہی ہواتھا،وہ ہمیشہ سری دیوی کو یاد رکھیںگے۔ فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات کے علاوہ کرکٹ و ٹینس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وقار یونس نے لکھاکہ سری دیوی کے انتقال پر انہیں بہت افسوس ہوا، انکی دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، شعیب اختر نے کہاکہ سری دیوی کی اچانک موت پر غمزدہ ہیں۔شیکھر دھون نے لکھاکہ اداکارہ کی اچانک موت پر افسوس ہوا، اہلخانہ کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں۔ یووراج سنگھ نے لکھاکہ بالی ووڈ کوئین کی موت کی اچانک خبر سن کر صدمے میں آگیا۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انتہائی صدمہ پہنچانے اور دل توڑنے والی خبر ہے، سری دیوی کو ہمیشہ مس کروںگی۔ مزید برآں معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی 13اگست 1963ءکو بھارتی ریاست مدراس کے شہر سیوکاشی میں تامل وکیل والد ایاپن اور تیلگوماں راجیشوری کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے ایک بھائی کا نام ستیش ینگر جبکہ بہن کا نام سری لتا ینگر ہے۔ سری دیوی کا قد 5فٹ6انچ جبکہ وزن 56کلو اور برج اسد تھا۔ ان کا پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان تھا۔ پسندیدہ فلموں میں نگینہ، مسٹر انڈیا اورچاندنی شامل ہیں۔رہائش کے لئے امریکا ان کا پسندیدہ ملک تھا، سفید رنگ انکا پسندیدہ تھا، ان کے بچوں میں جھانوی کپور، خوشی کپور اوردو سوتیلے انشولہ کپور اور کرن کپورشامل تھے۔ انہوں نے کبھی سگریٹ نہیں پیا، پہلی سپرسٹار آف بالی ووڈکا اعزاز حاصل کیا۔ 4دہائیوں تک ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم فلموں میں بھر پور راج کیا۔ 1969ءمیں انہوں نے ملیالم فلمکمارا سامبوومیں چائلڈ سٹار کے طور پر کام کیا،اس کے بعد انہوں نے کئی تیلگو فلموں میں کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ہندی فلم جولی1975ءمیں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کا آغاز کیا۔ ٹی وی ڈرامہ مالینی ایئر میں کام کیا۔ چائلڈآرٹسٹ کے طور پر 1971ءمیں فلم پوم بھٹہ کے لئے کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ حاصل کیا۔ جیتندر اور کمل حسن کے ساتھ کام کرنا پسند تھا، جیتندر کے ساتھ انہوں نے16فلموں میں کام کیا جن میں سے کئی سپرہٹ ہوئیں جبکہ کمل حسن کے ساتھ مختلف زبانوں میں 27فلمیں کیں۔ بطور اداکارہ پہلی ہندی فلم سولہواں ساون تھی۔ ہمت والا سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ 1984ءمیں تحفہ فلم نے سری دیوی کو بالی ووڈ کی سب سے بڑی اسٹار بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ کے اسٹیون اسپیلبرگ نے اپنی فلم جراسک پارک میں انہیں کام کرنے کی پیشکش کی مگر سری دیوی نے مرکزی رول نہ ملنے پر ان کی پیشکش مسترد کردی۔ معروف فلموں بازی گر اور بیٹا میں بھی سری دیوی کا مرکزی کردار کے لئے انتخاب کیا گیا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر وہ یہ فلمیں نہ کر سکیں۔ فلم چالباز کے لئے انہیں ڈبل رول کرنے پر فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ یہ بات اہم ہے کہ بالی ووڈ میں آنے کے بعد انہیں ہندی بولنے میں مشکل پیش آتی تھی اس لئے ان کے ڈائیلاگ ڈب کئے جاتے تھے۔ چاندنی میں انہوں نے خود ایک گانا گایاجس نے انہیں بالی ووڈ کی چاندنی بنا دیا۔ ان کے مشہور گانوں میں فلم چاندنی کا گانا ”تیرے میرے ہونٹوں پہ میٹھے میٹھے گیت متوا“۔ لمحے کے لئے ”کبھی میں کہوں“ چالباز کے لئے ”ہر کسی کو نہیں ملتا یہاں پیار زندگی میں“ فلم مسٹر انڈیا کے لئے ”کاٹے نہیں کٹتے دن یہ رات“ فلم لمحے کے لئے ”چوڑیاں کھنک گیاں“ چاندنی فلم کے لئے ”میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں“ مسٹر انڈیا کے لئے ”میں خوابوں کی شہزادی،ہوا ہوائی“ فلم خدا گواہ کے لئے ”تو مجھے قبول میں تجھے قبول“ سمیت کئی گیت ان کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھیں گے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ”مام“ ان کی 300 ویں فلم تھی۔ سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 ءمیں شادی کی تھی اور ان کی خوشی اور جھانوی کپور دو بیٹیاں ہیں۔ سری دیوی کو 2013 ءمیں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔لیجنڈری بھارتی اداکارہ سری دیوی کپور (تامل گھرانے میں تامل والد ایاپن اور تیلگو والدہ راجیشوری کے یہاں 13 اگست 1963ء کو پیدا ہونے والی شری اما ینگر ایاپن)مبینہ طور پر اپنے ہوٹل کے باتھ روم میں بے ہوش ہوگئی تھیں جنہیں فوری طور پر دبئی کے راشد اسپتال لیجایا گیا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ وہ ہفتے کی رات دبئی میں 11 بجے اپنے ہوٹل جمیرہ ایمیریٹس ٹاور کے باتھ روم میں انتقال کر گئیں۔ دبئی کے اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق سری دیوی کی لاش اب بھی دبئی میں فارنسک حکام کے پاس ہے، اہل خانہ اور خیر خواہ اسی علاقے میں موجود ہیں، لاش ورثا کے حوالے نہ کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دفتر اوقات کار ختم ہو چکے ہیں۔ اس بات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سری دیوی کی موت طبعی نہیں تاہم خلیج ٹائمز ان افواہوں کی تصدیق نہیں کرتا اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے مزید تفصیلات دبئی میں متعلقہ حکام جاری کریں گے۔ شام 6 بجے دبئی کے اخبار کی جانب سے بتایا گیا کہ موت کے 19 گھنٹے بعد سری دیوی کی لاش ان کے اہل خانہ کو دی جائے گی اور پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے۔ جس چیف ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کرنا ہے وہ جا چکے ہیں اور کچھ ٹیسٹ ابھی کرنا ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم پوسٹ مارٹم کر رہی ہے، اور جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا ویسے ہی لاش پرائیویٹ طیارے کے ذریعے بھارت منتقل کی جائے گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے صورتحال پر تبصرے سے انکار کر دیا کیونکہ یہ معاملہ پولیس تحقیقات میں ہے۔ بھارتی قونصل خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری دیوی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ سری دیوی کی لاش اتوار کی رات تک ورثاءکے حوالے نہیں کی جائے گی۔ حکام نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ معمول کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اگر کسی شخص کا انتقال دبئی سے باہر ہوتا ہے تو پوسٹ مارٹم میں 24 گھنٹے لگتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سری دیوی کے انتقال پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد صدمے میں مبتلا ہے۔ اخبار نے اپنی سرخی اس طرح لگائی ہے کہ سری دیوی کا انتقال پراسرار حالات میں ہوا ہے اور دبئی حکام پوسٹ مارٹم کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے انتقال پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 54 سالہ اداکارہ نے مسٹر انڈیا، 16 ویادھنلے، موندرم پیرے اور کشنا کشنم جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔مبینہ طور پر وہ دل کے شدید دورے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ سری دیوی کے دیور اور اداکار سنجے کپور سمیت کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرکشش اداکارہ کو دل کا کوئی عارضہ نہیں تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی فٹنس کے معاملے میں بہت سخت تھیں اور ہمیشہ خود کو چاق و چوبند اور دبلا پتلا رکھنا پسند کرتی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل میں وہ اپنے کمرے سے 48 گھنٹوں تک باہر نہیں آئیں جو ایک غیر معمولی بات ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا ہوٹل سٹاف نے ان کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کی تھیں یا نہیں۔ مسلسل دو روز تک کمرے سے باہر نہ آنا غیر معمولی بات ہے اور اس دوران ان کے پاس کوئی ڈاکٹر نہیں آیا۔ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ راس الخیمہ میں اپنے بھانجے موہت ماروا شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچی تھیں۔ ان کی بڑی بیٹی جھانوی اپنی فلم سڑک کی شوٹنگ کی وجہ سے ان کے ساتھ راس الخیمہ نہیں گئیں۔ شادی کی تقریب راس الخیمہ کے ہوٹل والڈورف استوریہ میں شروع ہوا۔ فیملی جمعرات 22فروری کو ہوٹل سے روانہ ہوگئی۔ اس کے بعد سے سری دیوی اور ان کی فیملی دبئی کے ایمیریٹس ٹاور میں قیام پذیر تھی جہاں ان کی موت واقع ہوئی۔ 1980 ءاور 1990ءکی دہائی میں سب سے مہنگی اور مقبول ترین اداکارہ سمجھی جانے والی سری دیوی کو 2013 میں سی این این آئی بی این کی جانب سے کرائے گئے نیشنل سروے میں 100 سال کی عظیم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ چار سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی نے پانچ دہائیوں میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی کلاسک فلموں میں مسٹر انڈیا، چاندنی، چالباز اور صدمہ وغیرہ شامل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر میں انہیں 2015ءمیں سیروک اسٹائل ایوارڈز میں Ultimate Diva کا خطاب ملا۔ برطانوی اخبار گارجین نے سری دیوی کو اعلیٰ پائے کی اداکارہ قرار دیا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ سی این این کے مطابق بالی ووڈ اس وقت فلم انڈسٹری کی عظیم اداکارہ کو خراج پیش کر رہا ہے۔ ان کی دو مرتبہ شادی ہوئی، پہلی شادی انہوں نے 1985 ءمیں گورنگ چکروتی، جنہیں فلم انڈسٹری میں مِتھن چکروتی کے نام سے پہچانا جاتا ہے، سے جبکہ دوسری بونی کپور سے کی جو انیل کپور اور سنجے کپور کے بھائی ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو سری دیوی انیل کپور کی بیٹی اور مہنگی بھارتی اداکارہ سونم کپور کی چچی تھیں۔ سونم کپور کو کئی فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈز مل چکے ہیں۔ متھن اور ان کے درمیان 1988ءمیں طلاق ہوئی تھی۔

 

تحقیقات شروع

 

چیمہ کی 21جائیداد وں کا انکشاف،کب کہاں بنائیں ،مقتدر حلقوں میں کھلبلی

لاہور(خصوصی رپورٹ) نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مبینہ طور پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے مالیت کی 21 جائیدادیں سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطاقب احد چیمہ نے ایک سال کے دوران اپنے بھائی کو 2کروڑ 16 لاکھ کا قرضہ دیا جبکہ امریکہ میں بھائی کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ۔ اسکی ملکیت 200 تولہ سونا ہے جو اہلیہ کے پاس ہے، احد چینہ کے سالانہ اخراجات 84 لاکھ روپے سے زائد ہیں، وہ ماہانہ 20 لاکھ روپے اور سال میں 2کروڑ 40 لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کرتا ہے۔ زرعی آمدن 23 لاکھ روپے ہے۔ احد چیمہ نے لاہور کے کرباٹھ گاﺅں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کا تین کنال کا پلاٹ، لاہور کنٹونمنٹٹ میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 8 کنال کا پلاٹ خرید رکھا ہے جبکہ موضع کر باٹھ لاہور کینٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی 28 کنال 16 مرلے زرعی اراضی بھی خریدی، ماڈل ٹاﺅن لاہور میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16 کنال اراضی خریدی۔ احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے، ایل ڈی اے ایونیو میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ خریدا، کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کا پلاٹ، بنک الفلاح ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ میں ایک کروڑ روپے مالیت کے 2 پلاٹ‘ سی ڈی اے کے بلاک میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کا فلیٹ، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاہل لاک دیو اسلام آباد میں فلیٹ ایف آئی اے ایمپلائز ہاﺅسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ بھی خریدا، اسکے علاقہ اس نے قسطوں پر ایف آئی اے ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد، ایف جی ای ایچ ایف میں ایک ایک اور فیصل ریذیڈنشیا اسلام آباد میں بھی قسطوں پر دو پلاٹ خریدے۔ احد چیمہ کے پاس ایک کروڑ 45 لاکھ کیش اور بانڈز شیئرز ہیں۔نیب لاہورنے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کےخلاف آشیانہ اقبال کے علاوہ دیگربڑے منصوبوں کی انکوائری بھی شروع کردی۔ میٹروبس لاہور،توانائی منصوبے،سگنل فری روڈز اور ایل ڈی اے سٹی کی فائلیں کھول لی گئی ہیں۔ احد چیمہ کے گرد نیب کا شکنجہ مزید تنگ ہوگیا۔ آشیانہ اقبال کےساتھ دیگر میگاپراجیکٹس کی فائلیں کھل گئیں۔میٹروبس لاہور، توانائی منصوبے، سگنل فری روڈز اور ایل ڈی اے سٹی کی انکوائریاں شروع کردی گئیں۔بیوروکریٹس کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ نیب لاہور نےایل ڈی اے اوردیگرمتعلقہ اداروں سےتفصیلات طلب کرلیں۔ شواہد سامنے آنے پر نیب کی مزیدٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے اپنے اعلامیہ میں پنجاب حکومت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم احد چیمہ کے غیرقانونی اقدامات کی بدولت حکومتی خزانے کوخطیر رقم کا نقصان پہنچا جبکہ تین سال میں آشیانہ اقبال منصوبہ محض شروع بھی نہ ہو پایا، لگ بھگ 61000 غریب افراد کی 60 ملین کی رقوم پراسس فیس کے نام پر ہڑپ کر لی گئی،حکومت اور ڈویلپرز کی ملی بھگت اور بد نیتی سے منصوبے کے تعمیری اخراجات میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا۔ نیب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 20جنوری 2015ءکو پی ایل ڈی سی سے معاہدے کے تحت آشیانہ اقبال منصوبہ ایل ڈی اے کو دیا جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔جوائنٹ ونچر کے طور پر ٹھیکہ کاسا ڈویلپرز کو دیا گیا جبکہ سپارکو کنسٹرکشن کے جے وی کے تحت9 فیصد شیئرز تھے۔ملزمان نے سپارکو کنسٹرکشن کو کاسا ڈویلپرز کی فرنٹ کمپنی شو کیا جو غیر قانونی تھا۔جے وی کے 90فیصد شیئرز بسم اللہ انجینئرنگ کی ملکیت تھے۔بسم اللہ انجینئرنگ کو 14ارب کا کنٹریکٹ دیا گیا۔نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملزم احد چیمہ نے مجرمانہ انداد میں پروپوزل رکویسٹ نہ صرف تیار بلکہ پیش کرتے ہوئے پاس بھی کروائیں۔احد چیمہ کے اس اقدام سے کاسا ڈویلپرز کو 14 ارب کا کنٹریکٹ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دیا گیا۔ملزم احد چیمہ کی ملی بھگت سے مارچ 2015 میں کنٹریکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کاسا ڈویلپرز کو دیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جے وی کی اصل لیڈ ممبر کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ تھی جو بزات خود بڑی مالیت کا پراجیکٹ لینے کیلئے نا اہل تھی۔پی پی پی ایکٹ کی شک 14(ڈی, ایچ اور جے) کے تحت جے وی کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات حاصل کرنا لازم ہے تاکہ کنٹریکٹ دیا جا سکے۔احد چیمہ نے جے وی ممبران سے آپس کی ملی بھگت سے ایم او یو منظور کیا جسکے تحت شیئر ہولڈز کی تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا۔جے وی ایگریمنٹ جمع کرائے جانے کے باوجود ملزم نے بد نیتی کے ذریعے کنٹریکٹ اوارڈنگ جاری رکھی۔ملزم کے ان غیرقانونی اقدامات کی بدولت حکومتی خزانے کوخطیر رقم کا نقصان پہنچا جبکہ تین سال میں آشیانہ اقبال منصوبہ محض شروع بھی نہ ہو پایا۔ نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 61000غریب افراد کی 60 ملین کی رقوم پراسس فیس کے نام پر ہڑپ کر لی گئی ۔اس دوران حکومت کی جانب سے 190 ملین کی خطیر رقم خرچ کی گئی ۔لکویڈیشن ڈیمیج کے نام پر کاسا ڈویلپرز نے 455 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔حکومت اور ڈویلپرز کی ملی بھگت اور بد نیتی سے پراجیکٹ کے تعمیری خرچہ میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا۔پیراگون سٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ندیم ضیا نے30.90 ملین اپنے اکانٹ 0010010627750021 الائیڈ بینک لمیٹڈصادق پورہ برانچ میں منتقل کروائے۔پیراگون سٹی کے ڈی ایچ اے برانچ اکاﺅنٹ جسکا نمبر 0010013691650013 سے ندیم ضیا ءکے اکاﺅنٹ میں30.90 ملین منتقل کیے گئے۔موضع تیڈھا میں 32 کنال اراضی خریدنے کی غرض سے اس رقم کو ندیم ضیا ءکے اکاﺅنٹ میں منتقلی کی گئی۔مذکورہ زمین بعد ازاں ملزم احد چیمہ،بھائی سعود چیمہ،بہن سعدیہ منصور اور کزن احمد حسن کے نام منتقل کی گئی ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے ممکنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزم کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ شاہد شفیق ی ملکیتی بسم اللہ انجینیرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی مپنی ہے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا اور 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔ لیکن تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ملزم شاہد شفیق عالم کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے ملزم کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جواد علی نقوی کی عدالت میںپیش کیا گیا ۔ تعطیل ہونے کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی کمپنی ہے۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے 20جنوری 2015ءکو معاہدہ کیا گیا۔جس میں 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔ تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیںہوسکا۔ ملزم شاہد شفیق نے ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب مالیت کا کنٹریکٹ جعلی کاغذات کی مدد سے حاصل کیا۔ملزم کے ممکنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے کہا ہے کہ کورٹ آرڈر ہونے کے باوجود مجھے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خدشہ ہے کہ میرے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب احد چیمہ کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، تحقیقات پر نہیں طریقہ کار پر اعتراض ہے، ایک ایکڑ زمین احد چیمہ کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے، باقی خاندان کے لوگوں کی ہے،32 کنال اراضی کی بات جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ احد چیمہ کو دہشتگردوں کی طرح پیش کیا جارہا ہے، ایسا پہلے کسی افسر کے ساتھ نہیں ہوا، میرے شوہر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے احد چیمہ کے خلاف پوری پریس کانفرنس کرڈالی۔ احد خان چیمہ کی گرفتاری کے معاملہ پرڈی ایم جی افسران 2دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ حکومت پنجاب کے دباو¿پرڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوگئے۔ ایسوی ایشن کے انتخابات اور احد چیمہ کے معاملہ پر مشاورت کیلئے12 بجے طلب کئے گئے پی کام اجلاس میں کوئی بھی ڈی ایم جی افسر نہ پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی افسروں نے آج جی او آرون میں انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس طلب کررکھا تھا۔ اجلاس کے ایجنڈہ میں ڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے ساتھ مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار احد خان چیمہ کے حوالے سے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے مشاورت کرنا بھی تھا۔ پی کام میں اجلاس کیلئے تقریباً 264ڈی ایم جی افسروں کو دوپہر 12 بجے مدعو کیا گیا تھا لیکن دوپہر 2بجے تک پی کام میں کوئی بھی ڈی ایم جی افسر نہ پہنچا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے ڈی ایم جی کے انتخابات ملتوی کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ احد خان چیمہ کی مبینہ کرپشن کے معاملہ پر ڈی ایم جی آفیسرز 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض سینئرافسران مبینہ کرپشن کے معاملہ پر احد خان چیمہ کا ساتھ دینے کے مخالف اور میرٹ پراحتساب کی حمایت کرتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ڈی ایم جی افسروں کا ایک دھڑا احد خان چیمہ کی غیر مشروط حمایت کیلئے ہڑتال اور تحریک چلانے کا قائل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی سے تعلق رکھنے والے بعض سینئرافسران یہ چاہتے ہیں کہ احد خان چیمہ کو قانونی معاونت فراہم کی جائے لیکن ہڑتال کی کال دیکر انتظامی بحران کی کیفیت پیدا نہیں کرنی چاہیئے۔

ائیر فورس کا نیا سر براہ کون ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) 45 دنوں کے لئےآنے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مارچ کے دوسرے ہفتے میں اپنے ہاتھوں سے دوسرے سروس چیف کا انتخاب کریں گئے اپنی وزارت عظمی کے دور می انکویہ دوسرا موقع مل رہا ہے کہ وہ پاکستان ایئرفورس کے نئے سربراہ کی تقرری عمل میں لائیں گے اس سے قبل وزیراعظم چیف آف نیول سٹاف کی تقرری عمل میں لا چکے ہیں وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئرمارشل فاروق حبیب اس وقت سنیارٹی لسٹ میں نمبر ون ہونے پر ہونے کی وجہ سے نئے چیف آف ایئر سٹاف بن سکتے ہیں وزیراعظم نے سنیارٹی لست کے برعکس نواز شریف کی طرح اپنے صوایدیدی اختیار کا فارمولا استعمال کیا تو ایئر مارشل مجاہد انور، ایئر مارشل ارشد محمود ملک اور ایئر مارشل عاصم ظہیر میں سے کسی ایک کو پاک فضایہ کی کمان بھی مل سکتی ہے سنیارٹی لسٹ میں دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر تینوں ایئر مارشل صاحبان کا تعلق ایک ہی کورس سے ہے اور یہ تینوں ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں اور چیف آف ایئر سٹاف کے لئے چاروں امیدوار جی ڈی پایلئٹ بھی رہے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان اپنی تین سالہ پاک فضائیہ کی لاءفل کمانڈ 18 مارچ کو مکمل کر کے سبکدوش ہو جائیںگے وزیراعظم شاہد حاقان عباسی مارچ کے دوسرے ہفتے میں نئے چیف آف ایئر سٹاف کی تقرری کے لئے اپنی ایڈوانس صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائے گئے جنگی منظوری سے نئے ایئرچیف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔ نئے ایئر چیف 18 مارچ کو ہی ایئر ہیڈ کواٹر میں اسلام آباد میں پاک فضایہ کی کمان سبکدوش ہونے والے ایئر چیف سے لیں گے۔نئے ایئر چیف کی تقرری کے لئے وزارت دفاع نے سمری تیار کرنے کام شروع کر دیا ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کی سنیارٹی لسٹ میں شامل موزوں ترین سینئر ایئر مارشلز کے ناموں کو سمری میں شامل کرنے کیلئے حتمی شکل دی جا رہی ہے، وزیر دفاع مارچ کے پہلے ہفتے میں نئے چیف آف ایئر سٹاف کی سمری وزیراعظم کو پیش کرینگے، پاک فضائیہ کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ایئر مارشل فاروق حبیب کا نام ہے جو اس وقت وائس چیف آف ایئر سٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں دوسرے نمبر پر ایئر مارشل مجاہد انور خان میں جو ایئر ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف سپورٹ کے عہدے پر موجود ہیں۔ ایئر مارشل ارشد محمود ملک جو سینارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور بطور ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف پر سنیل کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایئر مارشل عاصم ظہیر چوتھے اور ایئر مارشل شاہد اختر علوی بالترتیب پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فضائیہ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق نئے چیف آف ایئر سٹاف کی تقرری عمل میں لائی تو ایئر مارشل فاروق حبیب کے سرپاک فضائیہ کی سربراہی کا تاج سجے گا۔

دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا ،85سالہ بابا کسے دلہن بنا لایا؟

منڈی بہاﺅ الدین(خصوصی رپورٹ) 85سالہ بابا بشیر نے 70سالہ سابق بیوی سے دوبارہ شادی کرلی، گھرمیں جشن کاسماں ہے ۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاالدین کے نواحی علاقہ میں 85 سالہ بابا بشیر اپنی سابق بیوی کو دوبارہ بیا ہ لایا، بابا بشیر اور 70 سالہ رحمت بی بی کی شادی 50 سال پہلے ہوئی تھی، چار بچوں کے ماں باپ کے درمیان 20 سال پہلے ہونیوالا معمولی جھگڑادونوں میں جدائی کا سبب بن گیا، رحمت بی بی نے دوسری شادی کی تو دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتوں نے اپنے دادا دادی کو دوبارہ ایک کردیا، شادی دھوم دھام سے ہوئی۔

قائد متحدہ گرفتاری کا حکم ،انسداد دہشتگردی عدالت کا چونکا دینے والا فیصلہ

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ) عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ، ایف آئی ا ے نے عمران قتل کیس میں مطلوب ملزم بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے عالمی اخباروں میں اشتہار شائع کر وا دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی نے عمران قتل کیس میں مطلوب ملزم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے چار عالمی اخباروں میں اشتہار شائع کرویا ہے ، نیو یارک ٹائمز اور دی گارڈین بھی اشتہار شائع ہوا ہے ، اشتہار کے متن میں ہے کہ بانی متحدہ کی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی انسداددہشتگردی عدالت کومطلوب ہے، 30 کے اندر عدالت میں پیش ہوں ، اگر 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کی گرفتاری کے لیے دائمی ورانٹ جاری کیے جائیں گے ۔ایف آئی کے اشتہارمیں بانی متحدہ کاکراچی اور لندن کاپتہ درج ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے یہ اشتہار مشہور بین الاقوامی اخبارات نیویارک ٹائمز اور دی گارڈین میں شائع کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اشتہاروں میں میں بانی متحدہ کا کراچی اور لندن کا پتہ درج کیا گیا ہے۔ ان اشتہارات میں کہا گیا کہ بانی متحدہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت کو مطلوب ہیں۔اشتہار کے ذریعے بانی متحدہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر عدم حاضری پر دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

 

آئینی ماہرین نے سر جوڑ لئے ،نیا سیاسی دھماکہ ،آرٹیکل 63,62ختم کرنے بارے تہلکہ خیز خبر

لاہور (نیااخبار رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے آئینی ماہرین سے اس کا مسودہ تیار کرالیا ہے۔ شق 62 اور 63 کا ڈنگ نکالنے کے لئے چند الفاظ تبدیل کرنے سے پوری شق کا مفہوم ہی تبدیل کردیا جائے گا۔ اس میں اسی طرز پر ترمیم ہوگی جس طرح امیدواروں کے حلف نامے میں ختم نبوت کے حوالے سے باریک کام کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک مکمل آئینی پیکیج تیار کر رکھا ہے جس میں اہم اداروں کے اختیارات محدود کرنے کے لئے ہوم ورک کیا گیا ہے تاہم 62 اور 63 کی روح کے خاتمے کے لئے سینٹ الیکشن کے فوری بعد اسے تبدیل کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں اور باور کرایا جارہا ہے کہ اس سے تمام سیاسی رہنماﺅں اور امیدواروں کو فائدہ ہوگا اس لئے اس کو اکثریت رائے سے منظور کرایا جائے۔

 

مال بنانے میں کون کون مصروف ؟ احد چیمہ نے کتنے ارب کی کرپشن کی ؟ فیصل سبحان کو غائب کیوں کیا گیا ؟عمران خان کے اہم انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف دونوں مال بنانے میں لگے ہیں اور احد چیمہ کے لیے یہ اس لیے کھڑے ہوگئے کہ یہ سارے شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، احد چیمہ کے خلاف 14 ارب کی کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے 9 سالوں میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا، چین کی ایس ای سی پی کے وفد نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا تھا، فیصل سبحان نے ٹیم کو بتایا کہ ملتان میٹرو کا پیسا شریف خاندان کے پاس جاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چھوٹے ڈان شہبازشریف کو ہم نے نہیں چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا ہے ، کمپنی کا سی ای او غائب ہوگیا کیونکہ انہوں نے شریف فیملی کے خلاف گواہی دی۔

لیگی ایم این اے،طارق محمود نے پارٹی چھوڑ دی

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98گوجرانوالہ سے رکن میاں طارق محمود نے مسلم لیگ(ن) چھوڑدی اور2018کے عام انتخابات میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کے بڑے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید، سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام سرور اور تین میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 98گوجرانوالہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کے بڑے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید اور سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام سرور نے بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔گوجرانوالہ کے حلقہ 98سے تین میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا ۔میاں طارق محمود نے 2018کے عام انتخابات میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں میاں طارق محمود کی بجائے کسی اور امیدوار کو میدان میں لانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے میاں طارق محمود نے پارٹی چھوڑی۔ ذرائع کے مطابق میاں طارق محمود بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔ اس حوالے سے میاں طارق محمود کے تحریک انصاف کےساتھ تمام معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔