مودی ، حسن روحانی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول انڈیا کے سپرد کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی نے سنیچر کو دلی میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات کے بعد کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور یہ کہ وہ علاقے سے دہشتگردی کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن دہشتگردی کو کسی مذہب سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایران اور انڈیا نے نو معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے جن میں سب سے اہم معاہدہ چابہار بندرگاہ کے بارے میں ہے جو انڈیا کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے صرف 90 کلومیٹر دور ہے۔اس معاہدے کے تحت انڈیا کو 18 مہینوں کے لیے بندرگاہ کے پہلے فیز کا آپریشنل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔چابہار بندرگاہ میں انڈیا کی خاص دلچسپی ہے کیونکہ اس راستے سے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست افغانستان پہنچ سکتا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ممالک کے درمیاں توانائی، تجارت، دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان باضابطہ سرکاری مذاکرات کے بعد باہمی تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط ہوئے اور معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا،دستاویزات کے تبادلے کی تقریب کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا- ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر ایران اور ہندوستان کے دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے رشتے اور تعلقات سیاسی اور اقتصادی تعلقات سے کہیں بالاتر ہیں،اس سے پہلے ہفتے کی صبح ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی نے راشٹر پتی بھون میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پرتپاک سرکاری استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی-سرکاری سطح پر استقبالیہ تقریب کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم کے دفتر کی عمارت حیدرآبا ہاس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کی موجودگی میں باضابطہ مذاکرات انجام دیئے ۔مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے صدر حسن روھانی نے ایران اور ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی اقوام صدیوں سے ایک دوسرے کے قریب رہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پائیں،انہوں نے کہا کہ ایران مختلف میدانوں میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ایندھن اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہندوستان اور ایران کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہت ہی پرانے ہیں اور باہمی تعاون سے یہ تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مستحکم ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران کے پیٹروکیمکل اور گیس کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے-ہندوستانی وزیراعظم نے چابہار بندرگاہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی چاہتا ہے کہ چابہارزاہدن ریلوے لائن پروجیکٹ جلد سے جلد مکمل ہو تاکہ وسطی ایشیا اور یورپ تک ہندوستان کی رسائی آسان ہو جائے-چابہار بندرگاہ افغانستان، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ تک ہندوستان کی رسائی کے لئے ایک رابطہ پل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ایران کے صدر نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نے بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل میں نئی دہلی اور تہران کے یکساں موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں خطے کی صورتحال خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے تعلق سے دونوں کا موقف ایک ہے- قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کی تحریک آزادی کے بانی مہاتما گاندھی کی سمادھی پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا-ہفتے کی صبح ہندوستان کی وزیرخارجہ شسما سوراج نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی-اس ملاقات میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایران کسی بھی حد کا قائل نہیں ہے اور تہران دونوں ملکوں کے تعلقات میں تیزی کے ساتھ فروغ کے لئے ہر طرح کی پہل کا خیر مقدم کرتا ہے-ایرن کے صدر نے کہا کہ ایران اور ہندوستان علاقے کے دو طاقتور اور موثر ممالک ہیں اور ان کے درمیان باہمی تعاون میں توسیع دونوں ملکوں کے عوام بلکہ پورے خطے کی اقوام کے لئے سود مند ہے-ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی کہا کہ ان کا ملک تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے-ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے تہران اور نئی دہلی کے دورے ہندوستان اور ایران کے درمیان اعلی سطحی تعلقات کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سبھی میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات روز بروز فروغ پائیں گے۔

 

شہبازشریف پر عزم لیڈر اور ریفارمر ہیں

لاہور (پ ر) سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنی گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی اچھی کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے الیکشن میں کامیابی ملی۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر شعبوں میں شہبازشریف کے منصوبے مثالی حیثیت رکھتے ہیں اور اربوں ڈالر کے منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ان کا بڑا اعزاز ہے۔ شہبازشریف کے کرپشن کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ شہبازشریف ایک پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں۔ لاکھوں اساتذہ کو پنجاب میں میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعدادکار بڑھا کر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کارکردگی دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہے اور شہبازشریف کے انقلابی اقدامات کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں۔

سلمان خان کیلئے بری خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ سلمان خان کے فلاحی ادارے کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ نہایت نرم دل کے بھی مالک ہیں، غریبوں کی مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری سماجی تنظیم ”بینگ ہیومن“ قائم کی، جس کا شمار بھارت کی مقبول سماجی تنظیموں میں ہوتا ہے، تاہم اب ان کی فلاحی ادارے کو بلیک لسٹ کردیا گیا ساتھ ہی ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے تنظیم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومین فاو¿نڈیشن مقررہ وقت کے دوران ممبئی میں ڈائیلاسز یونٹس قائم کرنے میں ناکام رہی، 2016ء میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 12 ڈائیلا سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک ماہ کے دوران 199 ڈائیلائسز مشینوں کی تنصیب اور تقریباً 10 ہزار ڈائیلاسز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کیلئے بی ایم سی اور سلمان خان کی تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا، معاہدے کے مطابق طے پایا تھا کہ میونسپل کارپوریشن سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کریگی جبکہ این جی او سینٹرز میں تعینات کئے جانے والے عملے کے ساتھ دیگر چیزوں کا خیال رکھے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومن کو باندرا میں ڈائیلاسز سینٹرز قائم کرنے کیلئے باضابطہ اجازت دی گئی تھی، تنظیم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ مکمل نہ ہوا تو این جی او کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بینگ ہیومن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کا ڈائلاسز سینٹرز سے متعلق ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا

شاہ رخ خان کی نئی فلم کا مداحوں کوبے صبری سے انتظار

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان فلم ”زیرو“ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد فلم ”ڈان 3 “ کی عکسبندی شروع کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق بالی ووڈ فلم”ڈان“سلسلے کی تیسری فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور اسے مزیدبہترکیاجارہا ہے،جس کے ہدایتکار فرحان اختر اور پروڈیوسر رتیش سدھوانی ہوں گے جبکہ فلم کے لئے اداکار شاہ رخ خان کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ہی فلم ”ڈان 3“ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

مسجدحرم سے نوربخاری کی لائیو ویڈیو وائرل

مکہ (ویب ڈیسک)اداکاری کو خیرباد کہہ کرمذہب کا راستہ اختیارکرنے والی نور بخاری نے بیٹی اور بہن کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نور نے مسجد حرم میں لائیو ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے دل کی کیفیت بتا رہی ہیں۔ ویڈیو میں نور کی بیٹی کی انٹری بھی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار اس بےساختگی سے کررہی ہیں کہ آپ مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

شائقین کو سینما گھر لانے والے فنکار نہیں مل رہے

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل میگھا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے فنکار نہیں کہ جن کی فلم دیکھنے کیلئے سینما گھروں کے باہر لوگ ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کریں۔ میگھا نے کہا کہ ماضی کے مقبول ترین فنکاروں میں سنتوش کمار، محمد علی، کمال، وحیدمراد، ندیم ، شاہد ، سلطان راہی، غلام محی الدین، جاوید شیخ اور شان جبکہ فلمی ہیروئنوں میں ا?شا پوسلے، سورن لتا، صبیحہ خانم، مسرت نذیر، شبنم، شمیم آرائ، انجمن، بابرہ شریف، نادرہ، نیلی اورصائمہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ عظیم فنکارہیں جنہوں نے پاکستانی فلم کو نا صرف عوام کا مقبول ترین شعبہ بنایا، بلکہ ان کی اداکاری سے متاثر ہوکرمختلف ادوارمیں بہت سے لوگ اس شعبے کی طرف آئے اورخوب کام کیا تاہم اگر ان فنکاروں کو پاکستان فلم انڈسٹری کے انمول رتن کہہ دیا جائے توغلط نہ ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئی راہ پرگامزن ضرور ہے لیکن تاحال ہمارے پاس ایسے ہیرو اورہیروئن نہیں آسکے، جن کی فلم دیکھنے کیلئے سینما گھروں کے باہر ہجوم ہو اورلوگ ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کریں۔میگھا نے کہا کہ اس وقت ہمارے جدید ٹیکنالوجی، بہترین سینما اور فلم بنانے کی تکنیک بھی موجود ہے لیکن وہ فنکارگزشتہ پانچ سے دس برس کے دوران تاحال نہیں مل سکے جن کو فلم انڈسٹری کا انمول رتن یا سپر اسٹار کہا جاسکے۔ یہ وہ لمحہ فکریہ جس کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کرتا۔ بس بات ہوتی ہے تواسکرپٹ، ڈائیلاگ، لوکیشنز، ٹیکنالوجی اورمیوزک کے شعبے پر، اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ ہی نہیں دیتا۔اداکارہ نے کہا کہ اس کے برعکس اگر ہم پڑوسی ملک بھارت کی جانب نظرڈالیں تو بالی وڈ کنگ شاہ رخ، سلمان خان اور عامرخان اب فلموں کی کامیابی کی ضمانت بن چکے ہیں۔ ان کی فلاپ ہو جانے والی فلم بھی ان کی مقبولیت کی بدولت اچھا خاصا کاروبار کر جاتی ہے تاہم ایسے فنکارجب تک پاکستان فلم انڈسٹری میں نہیں آ جاتے، اس وقت تک کامیابی اور ترقی کی بات کرنا ہی بے معنی ہے۔

کپل شرما سخت مشکل میں پھنس گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے خلاف بھارتی طالب علموں کےایک گروپ نے مقدمہ درج کرا دیا ۔ میڈیا کے مطابق کپل شرماان دنوں نیا شوملنے پر بے انتہا خوش ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امرتسر کی سڑکوں پر نہایت خوشگوار موڈ میں موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا آبائی علاقہ بہت یاد آرہا تھا جہاں ان کا بچپن گزرا ہے اور ااج وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کپل شرما انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سخت مشکل میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے خلاف امرتسر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ایک جماعت نے مقدمہ درج کرا دیا۔

پدماوت کی رانی اب مافیا کوئین بنیں گی

ممبئی(ویب ڈیسک)حال ہی میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’پدماوت‘ میں رانی کا کردار ادا کرنے کے بعد بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون ایک بار پھر رانی بنیں گی۔میڈیا کے مطابق پدماوت کی بھرپور کامیابی کے بعد دپیکا اب نئی فلم کے حوالے سے جلد کام شروع کریں گی، یہ فلم ’گینگسٹرز‘ پرمبنی ہوگی جس میں دپیکا ’مافیا کوئین‘ کا روپ دھاریں گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پدماوت کی ’رانی‘ مافیا کوئین کا کردار نبھانے کے لیے تیاریاں کررہی ہیں جس میں وہ مافیا کوئین کے مخصوص انداز میں خود کو ڈھالنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مارچ میں ممبئی میں ہوگی۔پدماوت کے بعد دپیکا کے مداح انہیں اگلی فلم میں یکسر مختلف روپ میں دیکھیں گے جس میں وہ نئی ’ لیڈی ڈان‘ کی طرح پیش آئیں گی۔

پریا پرکاش نے بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو آدھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دکھتے مقبول ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پریا پرکاش کو دیگر اداکاراو¿ں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ونٹر اولمپکس : یزورو نے تاریخ رقم کر دی

پےانگ چنگ(آن لا ئن ) پیانگ چانگ ونٹر اولمپکس میں جرمنی کو میڈلز ٹیبل پربرتری حاصل ہے ۔ جرمنی 9 گولڈ سمیٹ 17 تمغے جیت چکا ہے ۔ ناروے نے فاصلہ کم کرتے ہوئے7گولڈمیڈلزنام کرلیے جبکہ مجموعی تمغوں میں اس کی تعداد 22 ہوگئی۔کھیلوں کے8ویں روزجاپان کے ےزورو ہانےو نے ہفتے کے روز چھ عشروں کی مدت کے بعدمردوں کا پہلا بےک ٹو بےک اولمپک سکےٹنگ ٹائٹل جےت لےا ہے اور جدےد دور کے “برفانی شہزادے” کے طور پر اپنی حےثےت مضبو ط بنالی ہے۔23 سالہ اس سپر سٹار نے تےن ماہ کے چوٹ کے باعث وقفہ کے بعد امرےکی ڈےک بٹن سے سبقت حاصل کرلی جنہوں نے 1948 اور 1952 مےںطلائی تمغہ جےتا تھا۔ہانےو کے وطن شوما اونو نے چاندی کا اور سپےن کے ےاوےر فرننڈےز نے کانسی کا تمغہ جےتا۔جمہوریہ چےک کی سنوبورڈر اتھلےٹ اےسٹر لےڈےکا نے سرمائی اولمپکس کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ بڑی تھرتھرلی مچائی جب انہوں نے ہفتے کے روز سپر جی جےت لےا جبکہ امرےکی سٹار لنڈسے وون نے چھٹے نمبر پر اختتام کےا۔لےڈےکا، جو کہ اےک ہفتے کے ٹائم مےںسنوبورڈ متوازی سلالوم مےں فےورٹ تھےں، نے دو کلومےٹر لمبے جنگسےون راستے کو اےک منٹ اور21.11 سےکنڈ مےںعبورکےا۔اور دفاعی چمپےن آسٹرےلےا کی اےنا وےتھ کو اےک سےکنڈ کے سوےں حصے مےںپارکےا۔لےچٹناسٹائن کی ٹےنا وےرےدر نے کانسی کا تمغہ جےتا۔نہ صرف لےڈےکانے وےتھ کو شاذونادر ڈبل سے محروم کےا ،انہوںنے وون کو بھی چھٹی پوزےشن مےں دھکےلا، ےہ وہ امرےکی سٹار کھلاڑی ہےں جنہوں نے بڑی غلطی کی قےمت ادا کی جس کے باعث انہوں نے راستے کے آخرمےں قےمتی وقت کھوےا۔