دبنگ خان کیساتھ دبنگ اقدام ، سب دنگ رہ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی معروف سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن ‘‘کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا۔سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نہایت نرم دل بھی ہیں اور غریب عوام کے لیے اپنے دل میں بے پناہ درد رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘قائم کی۔ سلمان خان اپنی قائم کردہ تنظیم کی نگرانی خود کرنے کے ساتھ اس بات کا بے حد خیال رکھتے ہیں کہ  اس تنظیم کے ذریعےغریب افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو، یہی وجہ ہے کہ آج ’’بینگ ہیومن‘‘کا شمار بھارت کی مقبول ترین سماجی تنظیموں میں ہوتا ہےتاہم اب سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومین فاؤنڈیشن مقررہ وقت  کے دوران  ممبئی کے علاقے باندرا میں رضاکارانہ ڈائیلائسس یونٹس قائم کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس  تنظیم کو بلیک لسٹ کیےجانے کے ساتھ شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔ 2016 میں بی ایم سی نے 12 ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک ماہ کے دوران  199 ڈائیلائسس مشینوں کے ذریعے تقریباً 10 ہزار  ڈائیلائسس کیے جانے تھے۔ اس حوالے سے بی ایم سی اور سلمان خان کی تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق بی ایم سی سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کرے گی جب کہ این جی او سینٹرز میں تعینات کیے جانے والے عملے کے ساتھ دیگر چیزوں کا خیال رکھے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم ممبئی کے علاقےسینٹ جون روڈ پر پالی ہل کے علاقے میں قائم الائیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی میں 24 ڈائیلائسس مشینیں لگانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ جس کی تصدیق انچارج ہیلتھ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ایڈیز کندن نے بھی کی ہے تاہم تنظیم اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگ ہیومن کو باندرا میں ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کے لیے شارٹ لسٹڈ کیاگیا تھا جس کے ساتھ بینک گارنٹی بھی دی گئی تھی جس کا واضح مطلب یہ تھا کہ تنظیم کو اس پروجیکٹ کے لیے باقاعدہ اجازت دی گئی تھی جب کہ تنظیم  کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ مکمل نہ ہوا تو این جی اوکو بلیک لسٹ بھی کیاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب بینگ ہیومن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا اس حوالے سے بی ایم سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اکثر سڑکوں پر بینگ ہیومن کی ٹی شرٹ پہنے سائیکل دوڑاتے نظرآتے ہیں جب کہ کئی تقریبات میں بھی سلمان خان اپنی این جی او کیلئے امداد کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔

فلموں میں کام کی اجازت کس طرح ملی ؟اداکارہ ماورا حسین کا اہم انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماورا حسین کا کہناتھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔

مسجد الحرام ، ایک وقت میں کتنے لو گ نماز پڑھ سکتے ہیں ،کتنے دروازے،مو ذن ہیں،اہم اعداد وشماربارے خاص خبر

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکز خانہ کعبہ اورمسجد حرام کے متعلق بارے میں اہم اعداد وشمار سن کر آپ ” سبحان اللہ ” کہہ اٹھیں گے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مسجد الحرام سے متعلق ٹویٹر کے اکاو¿نٹ پر مندرجہ ذیل اہم اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ مسجد الحرام کا رقبہ 11لاکھ64ہزارفٹ ہے۔ مسجد الحرام میں ایک وقت میں 20لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔اور اس کے 210دروازے ہیں۔سب سے بڑا دروازہ ملک عبداللہ ہے۔ مسجد الحرام میں 10ائمہ کرام ، 20موذن،42ہزار قالین،12ہزار وہیل چیئرز اور 300الیکٹرانک چیئرز ہیں۔

ایف بی آر کا شکنجہ تیار ،کھلاڑیوں ،پی سی بی عہدیدران کےخلاف چونکا دینے والا اقدام

لاہور (ویب ڈیسک)ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں ،کوچز اورمینجمنٹ سمیت تمام اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس سال 2016-17کی تفصیلات کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور سٹاف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تفصیلات ملنے کے بعداثاثہ جات کے جائزہ کیلئے سب سے پہلے فائلر اور نان فائلر کا تعین کیا جائے گا کہ کون کون سے کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں اور کون سے غیر رجسٹرڈ۔ غیر رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کے اثاثہ جات کو دیکھتے ہوئے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔یہ تمام کارروائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے ذرائع آمدن ، کتنا ٹیکس ادا کیا اور کتنا چوری کیا کا تعین ہوگا۔

 

کویت: گھریلو ملازمہ کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد

کویت (ویب ڈیسک )کویت میں انسانی حقوق کی پامالی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے السامیہ میں 29 سالہ جوانا ڈینیلا نامی فلپائنی ملازمہ کی لاش ایک لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھیں۔کویت میں موجود فلپائنی سفیر ریناٹو ویلا نے بتایا کہ ملازمہ کے ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق ملازمہ پر تشدد کرکے اس کی پسلیاں توڑی گئیں جس سے وہ دم توڑ گئی، جس کے بعد مالکان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ملازمہ جوانا ڈینیلا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے انہیں کئی مہینے تک پیسے نہیں بھیجے اور نہ ہی اس کی کوئی خیر خبر آئی۔دوسری جانب مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ آخری فون کال پر ان کی بہن خوفزدہ تھی اور ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اپارٹمنٹ کے مالک نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے کرایہ دار نے ایک سال سے کرایہ نہیں دیا اور وہ بغیر بتائے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔جس کے بعد عدالت نے حکم صادر کیا کہ عدالتی ٹیم اپارٹمنٹ خالی کروا کر مالک کے حوالے کردے۔عدالتی حکم پر تحقیقاتی ٹیم نے جب اپارٹمنٹ کو کھول کر اس کی تلاشی لی تو ڈیپ فریزر میں سے ایک خاتون کی لاش ملی۔بعدازاں معلوم ہوا کہ لاش فلپائنی خادمہ جوانا ڈینیلا کی ہے جو لاپتہ تھی۔جوانا ڈینیلا کی لاش جمعے کے دن فلپائن پہنچاکر ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔دوسری جانب پولیس نے مذکورہ شامی لبنانی جوڑے کی تلاش شروع کردی ہے۔

ہیرے کے مشہور بھارتی تاجر ”چھوٹے مودی “ کا ڈیرھ کھرب کا فراڈ 15 ارب کے اثاثے منجمند کیوں ہوئے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

بھارت (ویب ڈیسک)بھارت میں ڈیڑھ کھرب روپے کے فراڈ کے الزام میں چھوٹے مودی کے نام سے مشہور ہیرے کے تاجر نیرو مودی کے اثاثے منجمند کر کے ان کا پاسپورٹ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف ریوینیو (سی بی آئی) نے کھربوں روپے کے فراڈ کے الزام میں نیرو مودی کے 51 ارب کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔اس کے علاوہ نیرو مودی اور فراڈ میں ملوث ان کے ساتھی میہل کے پاسپورٹ بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب نیرو مودی کے فراڈ کے انکشاف پر سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔بھارتی وزیر قانون نے نیرومودی کو چھوٹا مودی کہنے پر شدید احتجاج کیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے نیرو مودی کو وزیراعظم مودی اور ان کی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔بھارتی اداکار سدہارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سال پہلے نیرومودی کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نیرو مودی کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے زیورات کی تشہیر کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے قانونی مشورے شروع کردیے ہیں۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرو مودی کی کئی کمپنیاں ہیں جن کے لیے اس نے 17 بینکوں سے 3000 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 معاشی سالوں کے دوران سرکاری سرپرستی میں چلنے والے بینکوں میں فراڈ کے 8970 کیسز رپورٹ ہوئے جن کے ذریعے 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا گیا۔بھارتی پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے نیشنل بینک میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کے فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آڈت کے دوران ممبئی کی ایک بینک برانچ میں غیر قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کا انکشاف ہوا جس میں ہمارے ایگزیکٹو سطح کے افسران نے ملی بھگت کے ذریعے نیرو مودی کو قرض فراہم کرنے کے لیے لیٹر آف انڈرٹیکنگ فراہم کیے۔

بس ہسپتالوں میں رہ کر بڑی عیش کر لی ، چیف جسٹس نے شرجیل میمن ، شاہ رخ جتوئی سمیت اہم قیدیوں بارے بڑا حکم دیدیا

کراچی(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن اور شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام قیدیوں کو اسپتال سے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق وزیراطلاعات سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کو بیماری کے باعث اسپتال منتقل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کہاں ہیں ہم نے انہیں طلب کررکھا تھا؟ نصرت منگن نے جواب دیا کہ میں غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے غیرمشروط معافی دینا بند کردی ہے اب اس معافی پر پالیسی ترتیب دی جائے گی اور کوئی معافی نہیں ہوگی۔چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے اسفتسار کیا کہ شرجیل میمن کب سے اور کیوں اسپتال میں ہیں؟ نصرت منگن نے مو¿قف پیش کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت مسترد کرکے 24 اکتوبر 2017 کو جیل بھیجا تھا، تاہم نیب کورٹ نے شرجیل میمن کو بیماری کے باعث میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کی اور پھر ڈاکٹرز کی سفارش پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا 2 دن بعد ہی شرجیل میمن کو اسپتال منتقل کردیا گیا، نیب کورٹ نے تو لکھا تھا کہ شرجیل میمن کا علاج جیل میں کرائیں،اور صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، اسپتال منتقل کرنے کا کہاں لکھا ہے؟ قیدی کو اسپتال بھیجنے کا اختیار آپ کو کہاں سے ملا؟ تمام رپورٹیں اور بورڈ خود ساختہ ہیں، کسی عدالت نے شرجیل میمن کو اسپتال بھیجنے کا حکم نہیں دیا ہم میڈیکل رپورٹ اور میڈیکل بورڈ بھی طلب کرلیتے ہیں۔ جہاں بااثر ملزمان کو رکھا گیا ہے وہاں نوگو ایریا بنایا ہوا ہے باڑھ لگا کر راستے بھی کررکھے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کا کیس کس طرح پنجاب بھیج دیں، عدالتِ عظمیٰ کے پاس اختیار بھی موجود ہے اور قانون بھی ہے۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا کہ شرجیل میمن کو آج ہی جیل منتقل کیا جائے بلکہ جتنے بھی ملزمان اسپتال میں رکھے گئے ہیں انہیں 4 سے 5 روز میں واپس جیل بھیجا جائے اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنوبی افریقہ کا نیا صدر کون اور کیسا ہے ؟ دیکھئے خبر

کیپ ٹاون(ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے سربراہ سرل رامافوسا نے صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سابق صدر جیکب زوما کے استعفیٰ کے 24 گھنٹے کے اندر ہی جنوبی افریقا کے نئے صدر سرل رامافوسا نے عہدے کا حلف اٹھایا اور پارلیمنٹ میں مختصر خطاب کے دوران کہا کہ وہ بھرپور محنت کریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔نئے صدر نے اراکین پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے جب کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال صدارت کی مدت پوری ہونے پر وہ عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کرائیں گے۔کرپشن الزامات، خراب معاشی صورتحال اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کے بعد جیکب زوما نے پارٹی کے شدید دباو¿ پر گزشتہ روز عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس نے پارٹی سربراہ سرل رامافوسا کو صدارت کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔خیال رہے کہ حکمراں جماعت کے سربراہ سرل رامافوسا نے 13 فروری کو سابق صدر جیکب زوما کی رہائشگاہ پر طویل ملاقات کی تھی جس کے بعد پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے دو روز کی مہلت دی گئی تھی۔15 فروری کو صدارت کے عہدے سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے جیکب زوما کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، جس جماعت کے ساتھ عمر بھر وابستہ رہا اور ہمیشہ اصولوں کا پابند رہا، اس کے ساتھ ا?ئندہ بھی رہ کر جنوبی افریقا کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

پی ایس ایل کا پروقار گالا ڈنر ،شرکا جھوم اٹھے

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی کی دبئی میں جاری گوبل زلمی لیگ کا پروقار گالا ڈنر منعقد ہوا .گلوبل زلمی لیگ میں شریک تمام سولہ ٹیموں کے کھلاڑیوں, آفیشلز اور کرکٹ فینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی .ایونٹ میں آمد پر گلوبل زلمی لیگ کے برانڈ مینجر افتخار الدین خٹک نے شرکا کو خوش آمدید کہا .پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کی کامیابی پر وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں .وہ گلوبل زلمی لیگ میں شریک تمام ٹیموں, کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.

 

پاکستان سپر لیگ ،لاہور کے میچوں کی ٹکٹس بارے خاص خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے میچز ہوم گراو¿نڈ میں بیٹھ کر دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں کیوں کہ ٹکٹوں کی ا?ن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔
22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے دو پلے آف میچز لاہور کے قذافیسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں جن کے ٹکٹوں کو ویب سائٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔جنرل انکلوڑرز کا ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ وی آئی پی انکلوڑرز کا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔لاہور میں دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہوگا جس کے لئے ٹکٹس مارچ کے پہلے ہفتے میں فروخت ہوں گے۔