Tag Archives: marva hosain

فلموں میں کام کی اجازت کس طرح ملی ؟اداکارہ ماورا حسین کا اہم انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماورا حسین کا کہناتھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔

ماورا کس کے برانڈ کی مداح ؟

لاہور (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن ہدایتکار ریہا کپور نے ایک ساتھ مل کر حال ہی میں اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کیا، جس کا نام ”ریہسن“ رکھا گیا۔ ویسے تو سونم کپور کو بولی وڈ کی فیشن سٹا یا فیشن آئیکون کہا جاتا ہے، لہٰذا ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو دیکھتے ہوئے ہر کوئی یہی سوچے گا کہ یہ بہترین ہوں گے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو پاکستانی اداکارائیں بھی سونم کپور کے ملبوسات کی مداح ہو گئی ہیں۔ پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی جانب سے منعقدہ ایونٹ کے دوران ماورا حسین نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کی۔