بچوں کا مقبول ،مشہور اداکار زکوٹا جن دنیا چھوڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک )معروف ٹی وی آرٹسٹ مطلوب الرحمان عرف منالاہوری انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن میں بچوں کے معروف ڈرامے ”عینک والا جن“میں ”زکوٹاجن “کے نام سے مشہور مطلوب الرحمان عرف منالاہوری میو ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کےفیملی ارکان نے ان   کی وفات کی تصدیق کر دی ہے ،فوری طورپر ان کانماز جنازہ کے حوالے سے کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ۔وہ فالج کے مرض کی وجہ سے ایک قلیل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے،مرحوم کی عمر 68بر س تھی۔

سنجو بابا کے نام کا مسئلہ ،پھڈا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا اور اسی وجہ سے سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ہیں۔سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے اور یہ فلم ان کے دوست و معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔اس فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور کررہے ہیں جنہوں نے ان کے کردار میں ڈھلنے کے لیے خوب محنت کی ہے۔ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے گزشتہ دنوں فلم کی نمائش رواں سال 29 جون کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں اور فلم کے نام کے حوالے سے وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔خبریں سامنے آئی ہیں کہ سنجے دت زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر سے ناراض ہوگئے ہیں جس کی وجہ بھی فلم کا نام بنی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔

دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائے گا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔

دنگل جیتنے کے بعد سکریٹ سپر سٹار عامر خان پھر چھا گئے،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلموں کا شاندار بزنس چین میں جاری ہے، پہلے فلم ’دنگل‘ نے ریکارڈ توڑا اور اب ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ بھی زبردست بزنس کر رہی ہے۔عامر خان بھارتی باکس آفس کے کنگ تو ہیں ہی، لیکن چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچا چکے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے 4 ہفتے میں 117 ملین ڈالر یعنی 750 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں فلم 150 ملین ڈالر تک کا بزنس کر دکھائے۔

مصری فٹبالر نے گراونڈ میں ایسا کام کر دیا کہ مداح نے اسلام قبول کر لیا

مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لور پول کے کھلاڑی محمد صالح رواں سیزن میں 30 گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے۔لیور پول اور پورٹو کلب کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی مگر سب سے نمایاں 25 سالہ محمد صالح رہے۔س میچ میں تو صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے اور ان کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار ہوگئے۔محمد صالح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک نظم تیار کی ہے جس میں ان کے کھیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا پیغام بھی موجود ہے۔مذکورہ نظم میں ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید گول کرتے ہیں تو وہ مسلمان ہو کر ان کی طرز پر مسجد بھی جائیں گے۔

شعیب اختر پر پی سی بی کی نوازشات نجم سیٹھی نے بڑا عہدہ دے دیا

قومی ٹیم (ویب ڈیسک)کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شیعب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔

 

 

زینب کے قاتل کو 4 بار پھانسی ۔۔۔ فیصلہ آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت کا حکم دے دیاہے۔واضح رہے کہ اے ٹی سی نے جمعرات کوزینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھااور پوری قوم کی نظریں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قائم خصوصی عدالت پر لگی تھیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنٹیفک ثبوتوں کو شہادت کے طور پر عدالت میں پیش کیا گیااورآٹھ کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کا ٹرائل چار روز یعنی 96گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل نے مقدمے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اس کا ضمیر سفاک قاتل کا کیس لڑنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ملزم عمران نے عدالت کے رو برو جرم کا اعتراف کر کے اپنے دفاع کےلئے کسی بھی قسم کا ثبوت پیش کرنے سے انکار کر دیاتھا۔ 12 فروری کوملزم پر فرد جرم عائد کی گئی جس پر ملزم کمرہ عدالت میں روتا رہا۔ملزم عمران نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ننھی بچیوں پر بہت ظلم کیا میں معافی کے لائق بھی نہیں، مجھے جتنی سزا دی جائے اتنی ہی کم ہے ، کسی قسم کی قانونی مدد نہیں چاہیے۔

شہبا ز شریف رونے لگے۔۔۔ گلوگیر لہجے میں ایسی با ت کہہ دی کہ سب ششدر رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سبزہ زار ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ نے گلوگیر لہجے میں کہا کہ روز قیامت جب اللہ تعالیٰ مجھ سے سوال کریں گے کہ شہبازشریف نامہ اعمال میں کیا لائے ہو تو میں بصد عجز و انکساری عرض کروں گا یا اللہ تورحیم و غفور ہے ، یااللہ میں نے تیری دکھی اوربیمار مخلوق کی خدمت کیلئے پی کے ایل آئی بنا دیا۔یا اللہ میرے گناہ معاف کردے، یا اللہ مجھے بخش دے۔

چیف جسٹس سپر یم کو رٹ ہسپتا ل پہنچ گئے ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہسپتالوں کی ابترصورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثارجناح ہسپتال کراچی پہنچ گئے اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی ہمراہ تھیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے عملے کو ڈانٹ پلادی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر سیمی جمالی سے کہا کہ مجھ لکھ کر دیں کیاسہولتیں نہیں، چیف جسٹس نے سی ٹی سکین یونٹ اورمختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور زیرعلاج مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔مریضوں کے لواحقین کا کہناتھا کہ اگر سفارش ہوتومریض کی اچھی دیکھ بھال کی جاتی ہے،لواحقین نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں کنولاانجکشن باہر سے لینے پڑتے ہیں،جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی بہترین سہولیات سے آراستہ ہے،ایمرجنسی وارڈکوبڑاکیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کودیکھاجاسکے،چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر سیمی جمالی سے کہا کہ مجھ لکھ کر دیں کیاسہولتیں نہیں۔

شہبازشریف ایک انقلابی شخص ہیں،ڈاکٹر عشرت حسین

لاہور (ویب ڈیسک)سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں تعریف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین شہبازشریف کی اچھی کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے الیکشن میں کامیابی ملی۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر شعبوں میں شہبازشریف کے منصوبے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔اربوں ڈالر کے منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ان کا بڑا اعزاز ہے۔ کرپشن کے خلاف شہبازشریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ شہبازشریف ایک پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعدادکار بڑھا کر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

ا سحاق ڈار کی قسمت کا فیصلہ آگیا،سینٹ الیکشن لڑینگے یا نہیں ،عدالت نے حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور: ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشستوں پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، جس کے خلاف اسحاق ڈار نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جب کہ انہیں دفاع کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اوراسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ اسحاق ڈار کا دو نشستوں کے لیے ایک بینک اکاو¿نٹ ظاہر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی فراہم نہ کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزد مسترد کر دئیے جاتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔