شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے قانون سے بالاتر نہیں ہوتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئے، ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں، شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لیکر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیاسی جماعت اے این سی نے اپنے لیڈرکوکرپشن کے الزام میں نکال باہرکیا۔اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہوکووزیراعظم ہونے کے باوجودکرپشن الزامات پرپولیس تحقیقات کا سامنا ہے،ووٹوں سے منتخب ہونے کا مطلب قانون سے بالاترہونا نہیں ہوتا۔

آج سب سے بڑی خبر روزنامہ خبریں میں شائع ہوئی ہے،،،جس پر میں امتنان شاہد کو مبارک باد دیتا ہوں ،،،،،،عمان کی بندرگاہ بھارت کے پاس گئی ت وگوادر کو شدید خطرات لاحق ہونگے،،،،،اس مسئلے پر چھوٹی موٹی جنگ چھڑ سکتی ہے،،،،خبریں میں شائع ہونے والی خبر ایک دھماکہ ہے ،،،،شیخ رشید کا چینل فائیوکے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ “میں گفتگو

عاطف اسلم نے شا دی سے قبل محبو بہ کودو کروڑ کا تحفہ کس شکل میں دیا ،دلچسپ انکشا ف

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنی آواز کا گرویدہ بنا لیا ہے اب ان کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیاہے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ محبت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیں تو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے کے طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے ناصرف گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی جن میں ان کی قابل ذکر لالی ووڈ فلم ’بول‘ ہے۔

آخر کار وہی ہوا جس کا امکان تھا ،فاروق ستار نے گھٹنے ٹیک دئیے ،سینٹ الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں بارے چونکا دینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادر آباد والے تحلیل رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹ الیکشن کے 4امیدواروں کا نام دے دیں وہی پارٹی کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے تنظیم کوتقسیم ہونے سے بچاناہے،بہادرآبادوالے جو 4 نام دیں گے و ہ قبول ہوں گے ان 4ناموں پرکوئی اوررائے نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مجھے رابطہ کمیٹی والوں نے ہٹایامیں نے نہیں کہامجھے کیوں نکالا تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت میرے سا تھ ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ بہادرآبادوالے جونام دیں گے میں ان کااعلان کردوں گا۔

بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی لیئے ،نئے سمندری پورٹ ،جہازوںکا مفت تیل ،پر کشش سہولتیں ،اومان کی حکومت سے معاہدہ

پاکستانی بندرگاہ گوادر اور سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت سی پیک روٹ، گوادر کے ذریعے ہونے والی تمام تجارت، اس سے نکلنے والے تمام تجارتی جہازوں، پاکستانی اور چینی بحریہ پر چیک رکھنے اور گوادر پورٹ کی اہمیت ختم کرنے کے لئے بحیرہ عرب میں دو نئے سمندری پورٹ بنائے جائیں جن پر بھارت کا کنٹرول اور اثر ورسوخ ہوگا۔روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ دکم پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ تیل بدلوانے اور لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کردے گا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ دکم کو نہ صرف ترقی دے گا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرو لینے کیلئے بات چیت بھی کرے گا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کرے گی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کرے گی۔بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ دکم کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چابہار پورٹ کو روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ دکم پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ تیل بدلوانے اور لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کردے گا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ دکم کو نہ صرف ترقی دے گا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرو لینے کیلئے بات چیت بھی کرے گا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کرے گی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کرے گی۔بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ دکم کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چابہار پورٹ کو حاصلکرنا بھارت کی پاکستان دشمنی، گوادر پورٹ کو ناکام کرنے اوربحیرہ عرب کے اس حصے میں بھارتی بحریہ کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک سازش کا واضح ثبوت ہے۔

 

سوشل میڈیا سے مشہور ہو نیوالی اداکارہ پریا پر کاش نے ایک ہفتہ کے اندر وہ کا م کر دیا کہ کترینہ ،عالیہ اور سنی لیون جیسی اداکاروں کو دن میں تارے نظر آگئے

ممبئی: سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو ا?دھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دکھتے مقبول ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پریا پرکاش کو دیگر اداکاراو¿ں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔