دہشتگردی کا افغان مہاجرین سے کیا تعلق ہے ،آرمی چیف نے حقائق واضح کر دئیے ،افغانستان میں دبنگ خطاب

(ویب ڈسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔افغانستان میں ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، دہشت گرد پاک افغان سرحد پر مو¿ثر سیکیورٹی کی عدم موجود گی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔قبل ازیں پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

 

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کس بڑی شخصیت نے پڑھائی ،تدفین قبرستان میں کیوں نہیں کی گئی ؟

لاہور(ویب ڈیسک )معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو آخری آرام کی جانب بذریعہ ایمبولنس روانہ کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، بیرسٹر اعتراز احسن اور دیگر وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔عاصمہ جہانگیر کی وصیت کے مطابق تدفین لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاو¿س میں کی گئی ۔نماز جنازہ سید ابوالاعلیٰ مودودی کے فرزند حیدر فا روق نے پڑھائی جبکہ مرحوم کو اُن کے بیدیاں روڈ پر فارم ہاﺅس میں دفنا دیا گیا ۔

مجھے سنی لیون سے مشابہ قرارکیوں دیا ؟کپتان کی سابق اہلیہ کا غصہ عروج پر،آگ بگولہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سنی لیون ہمارے چند سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈ یا صارف نے ریحام خان کو سنی لیون قرار دیا تو وہ خود بھی میدان میں آگئیں اور کہا کہ ہمارے چند سیاستدانوں سے تو سنی لیون بہتر ہے جو منافق نہیں ہے۔
.

طلال چوہدری کو ایک اور مہلت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر(19 فروری) تک کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔آج سماعت کے دوران طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ جس وکیل کو انہوں نے کیس کے لیے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، لہذا دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر (19 فروری) تک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔رپورٹس کے مطابق طلال چوہدری نے اس کیس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا، جو 12 فرروی کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے دوران انتہائی غیر معمولی بات ہوگئی ،شریک خواتین نے ایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک )معرو ف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی ہے اور ان کی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں مردو خواتین نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی گئی جہاں مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر خواتین نے بھی بڑی تعداد میں مردوں کے شانہ بشانہ ہی نمازجنازہ ادا کی جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی ہے کیونکہ عمومی طور پر خواتین اس طرح نماز جنازہ ادا نہیں کرتیں۔

بھارتی سیاستدانوں کے پاکستان کے متعلق بیان نے تہلکہ مچا دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) انڈیا کی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر آئیر نے کہا ہے کہ انہیں پڑوسی ملک اکستان سے بھی اتنی ہی محبت ہے‘ جتنی وہ اپنے ملک بھارت سے کرتے ہیں۔

اکبر لون کے سر کی قیمت مقرر،ہندﺅ انتہا پسند اوقات سے باہر

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت مےں ہندو انتہاپسند رہنما اور نام نہاد انسداد دہشت گردی محاذ کے صدروےرےش شےنڈلےانے نام نہاد اسمبلی مےں پاکستان کے حق مےں نعرے بازی کرنے پر بھارت نواز نےشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی محمد اکبر لون کا سر کاٹ لانے والے کو 25لاکھ روپے انعام دےنے کا اعلان کےا ہے۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق وےرےش شےنڈلےا نے لون کا سر لانے والے کے لےے نقد انعام کا اعلان کشمےر اسمبلی مےں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر کےا ہے۔ شےنڈلےا نے بھارتی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے واقعے کی فوری تحقےقات کرانے اور اکبر لون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کےا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کی آخری آرام گاہ بارے وصیت ، شوہر اور اہل خانہ کو پتہ کیوں نہ چلا ؟

لاہور(ویب ڈیسک )ممتاز قانون دان اور حقوق انسانی کی علمبردار عاصمہ جہانگیر مرحومہ نے اپنی آخری آرام گاہ کے حوالے سے اپنی وصیت اپنے شوہر اور اہل خانہ سے پوشیدہ رکھی تھی۔انہوں نے اپنے بیٹے جیلانی جہانگیر کو صرف اس حد تک آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی تدفین کے حوالے سے پاکستان بار کونسل کے 3 ارکان کو وصیت کردی ہے ،میرے مرنے کے بعد وہ جہاں کہیں گے مجھے وہاں دفن کرنے دیا جائے۔پاکستان بار کونسل کے رکن اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر نے انہیں ،محمد احسن بھون اور عابد ساقی کو چند ماہ قبل وصیت کی تھی کہ زندگی کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔میرے مرنے کے بعد مجھے میرے بیدیاں روڈ پر واقع میرے فارم ہا?س پر دفن کیا ائے۔انہوں نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر والوں کو اس وصیت سے اس لئے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مجھے گلبرک یا کسی قریبی قبرستان میں دفن ہونے کے لئے منا لیں گے۔فارم ہا?س میں درختوں کی بڑی گھنی چھا?ں ہے ،باغیچہ تیار ہوگیا ہے ،میں نہیں چاہتی کہ مجھے کسی عام قبرستان میں دفن کردیا جائے اور تین چار سال بعد گورکن میری ہڈیاں نکال کر وہاں کسی اور کو دفن کردیں۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کے مرنے کے بعد ان کے بیٹے جیلانی جہانگیر نے ہم سے پوچھا کہ ان کی والدہ نے کس جگہ دفن ہونے کی وصیت کی تھی۔جس پر انہیں آگاہ کیا گیاتو عاصمہ جہانگیر کے گھر والوں نے ان کی وصیت کے احترام میں ان کی بیدیاں روڈ کے فارم ہا?س میں تدفین کی اجازت دے دی اور انہیں ان کی وصیت کے مطابق وہاں دفن کیا گیا۔

نقیب قتل کیس ۔۔۔عدالت کا نیا حکم جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کو جمعہ (16 فروری) کو طلب کرلیا۔عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا بریگیڈیر لیول کاآفیسر شامل ہوگا جبکہ ایک قابل افسر کا تعین عدالت خود کرے گی۔عدالت عظمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک راو¿ انوار کو گرفتار نہ کیا جائے اور اسلام آباد پولیس راو¿ انوار کو سیکیورٹی فراہم کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے آج انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز، سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کیا تھا۔دوسری جانب ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس کے نام راﺅانوار کے خط میں ایسا کیا تھا کہ ثاقب نثار نے گرفتاری روک دی ؟ اہم انکشافات سے سب ششدر رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا اور مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے جمعہ (16 فروری) کو عدالت طلب کرلیا۔عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا بریگیڈیئر لیول کاآفیسر شامل ہوگا جبکہ ایک قابل افسر کا تعین عدالت خود کرے گی۔عدالت عظمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک راو¿ انوار کو گرفتار نہ کیا جائے اور پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے اور راو¿ انوار کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدالت عظمیٰ نے سندھ پولیس کو مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو 10 دن میں گرفتار کرنے کی مہلت دی تھی۔آج سماعت کے دوران راو¿ انوار کا ایک خط پڑھ کر سنایا گیا، جو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق ونگ کو ڈاکخانے کے ذریعے ملا۔اپنے خط میں راو¿ انوار نے موقف اختیار کیا کہ ‘انہوں نے قتل نہیں کیا، ان پر الزام لگایا گیا’۔نقیب قتل ازخود نوٹس کیس: پولیس ٹیم خالی ہاتھ اسلام آباد پہنچ گئیساتھ ہی انہوں نے عدالت عظمیٰ سے ایک آزاد جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ‘جو فیصلہ جے آئی ٹی کرے گی، انہیں منظور ہوگا’۔خط کی تصدیق کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نےآئی جی سندھ کو راو¿ انوار کے دستخط دکھائے، جس پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ‘دستخط راو¿ انوار سے ملتے جلتے ہیں’۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ‘ٹھیک ہے پھر جے آئی ٹی بنادیتے ہیں’۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے اے ڈی خواجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ، ‘آئی جی صاحب پھر راو¿ انوار کا ہم نے ہی پتہ کرایا ہے، آپ نے کچھ نہیں کیا’۔جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ‘سر آپ میں اور ہم میں بہت فرق ہے’۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے راو¿ انوار کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں جمعےکو پیش ہونےکا حکم دیا۔دوسری جانب مقدمے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔