تازہ تر ین

دہشتگردی کا افغان مہاجرین سے کیا تعلق ہے ،آرمی چیف نے حقائق واضح کر دئیے ،افغانستان میں دبنگ خطاب

(ویب ڈسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔افغانستان میں ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، دہشت گرد پاک افغان سرحد پر مو¿ثر سیکیورٹی کی عدم موجود گی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔قبل ازیں پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain