دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود ملتان سلطانز اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہی اور کپتان شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔