تازہ تر ین

سہیل تنویرقومی سکواڈکےلئے نظراندازکرنے پرمایوس

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ بے حد تکلیف ہوتی ہے جب پاکستان کے لیے نہیں کھلایا جاتا۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں ٹی 10 لیگ کا بہترین بولر قرار دیا گیا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ اچھا کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ تکلیف ہوتی ہے جب ایک کھلاڑی پوری دنیا میں اچھا کھیل رہا ہو لیکن اپنے ملک کے لیے نا کھیلے حالانکہ میں نے کبھی میڈیا پر بھی آکر کچھ نہیں کہا۔سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے سے زیادہ باہر ممالک میں جاکر کھیلنے پر پیسہ ملتا ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کو ترجیح نہیں دی، پاکستان کے لیے میں نے کئی لیگز کے کنٹریکٹ سے انکار کیا لیکن آخری وقت میں سلیکٹرز نے ٹیم میں میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس پر کوئی افسوس نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود جب بھی پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو میری خدمات سب سے پہلے حاضر ہوں گی۔

سہیل تنویر نے بتایا کہ ان کی ملاقات سر ویون رچرڈ سے ہوئی اور انہوں نے بہترین حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت جاری رکھو اور کبھی ہار نا مانو ۔انہوں نے ملتانز سلطانز کے کوچ وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے محنت کرتا رہتا ہوں۔یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain