دبئی (نیٹ نیوز) 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹٰیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا سکی، اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آنڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 22 کے انفرادی اسکور پر کامران سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز آنڈرے فیلچر تھے جو سمیت پٹیل کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ اگلی ہی گیند پر پٹیل نے ڈوئن اسمتھ کو بھی آو¿ٹ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔ خوش دل شاہ اگلے آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو شاداب خان کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ جس کے بعد زلمی کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتیں رہیں اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 156 رنز ہی بنا سکی۔اسلام آباد کی جانب سے سمت پٹیل نے چار جبکہ پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ظفر گوہر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب لیوک رونکی 27 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر آو¿ٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے حسین طلعت کو 29 رنز پر بولڈ کر دیا اور اس کے بعد شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن اپنا کھاتہ کھولے بغیر صفر پر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ آصف علی نے صرف 24 گیندوں پر 45 رنز بنائے، انھیں وہاب ریاض نے ایک عمدہ یارکر پر بولڈ کیا۔ ڈومنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 بالز پر 73 رنز سکور کیے۔ اننگز کے اختتام تک یونائیٹڈ کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تھا۔ زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔